Uber adds in app chat feature making it easier to message your driver

Uber Adds In App Chat Feature Making It Easier To Message Your Driver

اوبر نے ایپ میں چیٹ کا فیچر شامل کر دیا۔ صارفین ڈائیور کے ساتھ میسجنگ کر سکیں گے

اوبر نے ایپلی کیشن میں ایک نیا فیچر شامل کیا ہے ، جس سے صارفین ڈرائیور کے ساتھ آسانی سے میسجنگ کر سکتے ہیں۔
کسی ڈرائیور کو میسج کرنے پر ڈرائیور کا لائسنس پلیٹ نمبر، کار کا ماڈل اور نام دکھائی دے گا۔ مسافر کو یہ بھی معلوم ہو جائے گا کہ آیا اس کا میسج پڑھ لیا گیا ہے یا نہیں۔
بہت سے ممالک میں ڈرائیوروں کا دوران ڈرائیونگ ٹیکسٹ چیٹ کرنا جرم ہے۔

(جاری ہے)

اسلیے اوبر کی پارٹنر ایپ نے ڈرائیور کو خبردار کیا ہے کہ یہ فیچر صرف اس وقت استعمال کیا جائے جب گاڑی رکی ہوئی ہو۔ایپ کا یہ میسجنگ فیچر میسج کو بلند آواز میں بھی پڑھ سکتا ہے اور ڈرائیور فوری طور پر تھمب اپ سے بھی رپلائی کر سکتے ہیں۔
اوبر کا نیا میسجنگ فیچر ایپ کے پرانے فون نمبر کی بنیاد پر کام کرنے والے ایس ایم ایس بیسڈ سٹم کو بدل دے گا، جس میں شناخت ظاہر ہونے کے اور دیگر کئی مسائل تھے۔
ایپ میں میسجنگ کے فیچر کو ساری دنیا کے صارفین کے لیے جاری کر دیا گیا ہے۔چند ہفتوں میں یہ تمام ڈرائیوروں اور مسافروں کے پاس اپ ڈیٹ ہوجائے گا۔

Uber adds in app chat feature making it easier to message your driver
تاریخ اشاعت: 2017-08-10

More Technology Articles