Uber launched in Lahore

Uber Launched In Lahore

اوبر اب لاہور میں!

جیسا کہ ہم نے کچھ دن پہلے بتایا تھا کہ اوبر لاہور میں اپنے آپریشنز کا آغاز کرنے والی ہے(تفصیلات اس صفحے پر)، آج لاہور میں اسے لانچ کر دیا گیا۔
اس ایپ کے ذریعے دنیا بھر میں400 سے زیادہ شہروں کے کروڑوں لوگوں کو سستی ، معیاری اور محفوظ سواری ملتی ہے۔
اوبر انٹرنیشنل کے مشرق وسطیٰ اور پاکستان کے لانچر، لویک اما ڈونے کہا ہے کہ آج کی لانچ کی توقع میں ہزاروں پاکستانیوں نے ابھی سے اس ا یپ کو ڈاؤں لوڈ کر لیا ہے، اسے ہم لاہور میں لانچ کے کے بہت پر جوش ہیں.
انہوں نے کہا کہ اوبر میں ایک کہاوت ہے کہ ہم شہروں کا انتخاب نہیں کرتے بلکہ شہر ہمیں منتخب کرتے ہیں. لاہور بھی اسی لئے آئے ہیں کیونکہ لاہور پاکستان میں ای کامرس کا مرکز ہے۔


کرائے کے معاملے میں یہ رکشہ کے کرایے سے تھوڑا زیادہ ہو گا. اصل بات یہ ہے کہ اتنے کم خرچ میں ایک با اعتماد، اور محفوظ سواری مل رہی ہے، جس کے لئے محض فون کا ایک بٹن دبانا ہے.جنہوں نے اسے استعمال کیا انہوں نے اس کو سراہتے ہوئے کہا کہ انکو اس کی یہ بات بہت اچھی لگی کہ وہ گاڑی کو بلاتے ہوئے وو اپنے فون پر انکا روٹ اور پہنچنے کا متوقع وقت بھی دیکھ سکتے ہیں. اس فیچر سے تحفظ کا احساس ہوتا ہے.
عالمی شہرت یافتہ تیز بالر شعیب اختر نے بھی اوبر کی پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کیا. انہوں نے کہا کہ لاہور جیسے گنجان شہرمیں منٹوں میں سواری مل جانا بہت بڑی بات ہے.

اوبر کیا ہے؟
اوبر کی ایپ کو تمام سمارٹ فونز پر چلایا جا سکتا ہے.بس ایک اکاؤنٹ بنائیں اور شروع ہو جائیں . اس ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈرائیور اور مسافر کے درمیان فوری رابطہ ہو جاتا ہے. ڈرائیور بھی اپنی مرضی کی سواری اپنے مناسب وقت کے مطابق اٹھاتے ہیں.
اوبر کا پلیٹ فارم استعمال کرنے سے پہلے تمام ڈرائیوروں کی پوری چھان بین کی جاتی ہے اور انکے کاغذات کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے اورانکی جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف تربیت بھی کی جاتی ہے اور انکو قوانین سے روشناش بھی کروایا جاتا ہے.
لاہور کے بعد اوبر کو کراچی اور اسلام آباد میں متعارف کرایا جائے گا.


کرایہ
اوبر کا کرایہ رکشے سے کچھ زیادہ مگر سہولت کی وجہ سے انتہائی مناسب ہے۔

(جاری ہے)

اس سروس کا بنیادی کرایہ 100 روپے ہے۔ سواری منسوخ کرنے کی صورت میں 150روپے چارج ہوتے ہیں۔ کم سے کم کرایہ بھی 150 روپے ہے۔سروس کا فی کلومیٹر کرایہ 13.7 روپے اور فی منٹ کرایہ 3.7 روپے ہے۔اگر کوئی سواری30 منٹ تک 10 کلومیٹر سفر کرے گی تو اس کا کرایہ کچھ اس طرح سے کیلکولیٹ ہوگا۔
بنیادی کرایہ:100روپے
کرایہ بحساب فاصلہ:13.7x10 = 137
کرایہ بحساب وقت:30x3.7 = 111
اس حساب سے سواری سے کل 348 روپے(100+137+111) وصول کیے جائیں گے۔

پاکستان میں چونکہ کریڈٹ کارڈ کا استعمال کافی کم ہے، اس لیے اوبر پاکستانی سواریوں سے نقد کرایہ بھی وصول کر لے گی۔

فلیٹ
اس وقت اوبر کے فلیٹ میں سوزوکی سوئفٹ، ٹویوٹا وٹز، ٹویوٹا کرولا، ہونڈا سوک اور اسی طرح کی دوسری گاڑیاں ہیں۔

ڈاؤن لوڈ
اوپرپر سائن اپ کرنے اور حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Uber launched in Lahore
تاریخ اشاعت: 2016-03-03

More Technology Articles