Uber rolls out a new safety feature

Uber Rolls Out A New Safety Feature

اوبر نے نیا حفاظتی فیچر متعارف کرا دیا

اوبر نے اپنی ایپلی کیشن میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس سے مسافر ہنگامی حالات میں 911 پر کال کر سکتے ہیں۔ یہ فیچر ابھی صرف امریکا میں متعارف کرایا گیا ہے۔اس فیچر کی اہمیت اور استعمال میں آسان ہونے کی وجہ سے اسے دوسرے ممالک میں بھی متعارف کرایا جا سکتا ہے۔
حال ہی میں اوبر نے ایک ایمرجنسی آپشن متعارف کرایا ہے، جس سے صارفین ہنگامی حالات میں اپنے دوستوں کے ساتھ اپنے مقام اور گاڑی کی معلومات شیئر کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی کا بٹن ہوم سکرین پر سیفٹی سنٹر مینو میں دستیاب ہے۔اس آپشن سے صارفین فوری طور پر اپنے دوستوں ایمرجنسی کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔ 911 پر کال کرنے کے لیے مسافروں کو سیفٹی سنٹر آئیکون کو اوپر سوائپ کرنا پڑےگا ۔ اس کے بعد وہ 911 پر ٹیپ کر کے پولیس یا دیگر محکموں کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔
فی الحال یہ فیچر صرف امریکا میں متعارف کرایا گیا ہے، جلد ہی اس فیچر کو پاکستان سمیت ساری دنیا میں متعارف کرایا جا سکتاہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-05-30

More Technology Articles