UC Browser Campaign in Ramdan

UC Browser Campaign In Ramdan

ماہ رمضان میں پاکستانی صارفین کے لیے یوسی براوزر کی جانب سے خصوصی مہم کا اعلان

علی بابا موبائل بزنس گروپ کے یوسی براوزر(UC Browser)نے پاکستانی صارفین کیلئے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں خصوصی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے ۔ا س مہم میں ماہ رمضان سے متعلق مواد‘ گیمزاور مختلف مقابلے شامل ہیں۔ یوسی براوزر نے حال ہی میں چار سو ملین یوزر بیس کی حدکو عبور کیا ہے ۔یوسی براوزر اپنے صارفین کے مقامی مذہبی عقائد کا مکمل احترام کرتا ہے اوراُن کیلئے ایسی دلچسپ چیزیں متعارف کرواتا ہے۔

رمضان المبارک کے آغا زسے یوسی براوزر کی نئی اپ ڈیٹ ‘ رمضان المبارک کے تحائف کے ساتھ موجود ہوگی ۔یوسی براوزر کے صارفین رمضان المبارک سے مطابقت رکھتی ہوئی نئی تھیمز بھی اپنے براوزر کے ہو م سکرین پر لاگو کر سکیں گے ۔ اسی طرح سے صارفین اپنے براوزر میں ’ہیڈ لائنز ‘اور ’سپورٹس‘ کارڈز کی طرح سے ’رمضان کارڈ‘ بھی دیکھ سکیں گے ۔

(جاری ہے)

اس رمضان کارڈ میں قرآنی آیت اور ان کا ترجمہ ‘ مسند احادیث سمیت رمضان سے متعلق دیگر مواد شامل ہوگا۔ اسی حصے میں یوسی براوزر کے صارفین سوشل میڈیا پر#UCRamadanکے ہیش ٹیگ کے ساتھ ہونے والی تمام سرگرمیوں سے بھی آگا ہ رہ سکیں گے ۔رمضان میں صارفین نوٹیفکیشن کے فیچر کو بھی استعمال کر سکتے ہیں‘جہاں سے ان کو اپنے مقامی وقت کے مطابق پنجگانہ نمازوں کا بروقت نوٹیفکیشن ‘ سحر اور افطار اور رمضان کے حوالے سے دیگر امور کا نوٹیفکیشن موصول ہوگا ۔
علی بابا موبائل بزنس گروپ کے جی ایم آف گلوبل مارکیٹس کینے یے نے کہا کہ یوسی براوزر کی جانب سے صارفین کی توقع کے بڑھ کر فیچرز متعارف کروائے جا رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم صارفین سے رمضان المبارک میں صارفین کی ضرورتوں کے بارے میں اُن سے سوال کرتے ہیں اور پھر اس کا حل ایک کار آمد فیچر کی صورت میں پیش کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بعد عید الفطر کیلئے بھی ہم نے مختلف منصوبے بنا رکھے ہیں لیکن وہ صارفین کیلئے سرپرائز ہی ہونگے ۔

UC Browser Campaign in Ramdan
تاریخ اشاعت: 2016-06-09

More Technology Articles