UC Browser Huawei Honor collaborates in UCRamadan Pakistan Campaign

UC Browser Huawei Honor Collaborates In UCRamadan Pakistan Campaign

یوسی براوزر اور ہواوے آنرکا رمضان میں خدمات کی فراہمی کے حوالے سے شراکت کا اعلان

علی بابا موبائل بزنس گروپ کی پراڈکٹ یوسی براوزر نے پاکستانی صارفین کو اس رمضان میں موبائل فون کا بہترین استعمال فراہم کرنے کیلئے پاکستان کے نامور موبائل برانڈ ہواوے آنر سے شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔اس ضمن میں ہواوے آنر یوسی موبائل کی جانب سے #UCRamadanکی مہم کا حصہ بنے گا۔ اس مہم کا اعلان یوسی براوزر کی جانب سے رمضان کے آغازمیں کیا گیا تھا۔

اب یوسی براوزر کے صارفین ایک دلچسپ ویب گیم ’’Lighten the New Moon‘‘بھی کھیل سکیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ ہواوے آنر 5xسمارٹ فون بھی جیت سکیں گے۔
’’Lighten the New Moon‘‘ گیم یکم جولائی سے تمام یوسی براوزر کے صارفین کیلئے مطلوبہ اپ ڈیٹ کے بعد دستیاب ہوگی ۔یہ دلچسپ گیم چاند پر ٹیپ کرنے سے کھیلی جائے گی‘ جس کے بعد صارفین قرآن پاک کی آیات بھی پڑھ سکتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ وہ قرعہ اندازی کے ذریعے سے موبائل ری چارج اور ہواوے آنر 5x جیت سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہواوے آنر نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان میں یوسی براوزر استعمال کرنے والے 20خوش نصیبوں کو ہواوے آنر فون قرعہ اندازی کے ذریعے سے دے گا۔
علی بابا موبائل بزنس گروپ کے جی ایم گلوبل مارکیٹس کینے یے نے کہا کہ رمضان المبارک کے احترام میں ہماری ٹیم نے ’’Lighten the New Moon‘‘ گیم بنائی ہے ۔ ہمارا یقین ہے کہ نیا چاند خوشی کی علامت ہوتا ہے اور اس کا احساس ہمارے پاکستانی صارفین کو اس وقت زیادہ ہوتاہے جب وہ عید کی خوشیاں مناتے ہیں۔
اُن کا کہناتھا کہ ہمار ے صارفین کیلئے یہ بھی خوشی کا احساس ہے جب وہ پاکستان کی بہترین موبائل فون براوزنگ ایپ کا استعمال کرتے ہیں۔ اُن کے الفاظ کے مطابق ‘عید الفطر پر یہ گیم محض ایک چاند سے کچھ دلچسپ میں تبدیل ہو جائے گی تاہم اس کیلئے صارفین کو عید الفطر کا انتظار کرنے پڑیگا۔
ہواوے کے نائب صدر کرس سنبیگانگ نے کہا کہ رمضان المبارک شکر گزاری کا مہینہ ہے ۔
ہم اس مہینے اپنے صارفین کو پاکستان کے بہترین موبائل فون براوزر یوسی براوزر کے ساتھ مل کر ایک دلچسپ اور بہترین موبائل گیم کھیلنے کیلئے پیش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہہمیں اس بات کا خیال اس وجہ سے آیاجب ہم نے یہ نوٹ کیا کہ رمضان المبارک میں موبائل فون کا استعمال بڑھ جاتا ہے ۔اس لئے ہم نے سوچا کہ اپنے صارف کی طبع تفریح کیلئے کچھ ایسا تخلیق کیا جائے کہ جس سے وہ موبائل فون کو استعمال کرتے ہوئے فائدہ اٹھا سکے۔
اُن کا کہناتھا کہ ہواوے آنرکو خوشی ہے کہ وہ پاکستان میں یوسی براوزر استعمال کرنے والوں کو 20موبائل فون بذریعہ قرعہ اندازی دے گا، جس سے ایک طرف اگر صارف کا شکریہ ادا ہوگا تو دوسری جانب اس مبارک مہینے میں اس کو خوشی دینے کا سامان بھی ہو جائیگا۔
یوسی براوزر اور ہواوے اپنے صارفین کو بہترین خدمات مہیا کرنے کے حوالے سے پر عزم ہیں۔ رمضان المبارک کے حوالے سے یوسی براوزر موبائل ایپ میں سپیشل رمضان کارڈ‘ سحر ‘ افطار اور نماز کے اوقات کے پُش نوٹیفکیشن کے بعد اب موبائل فون صارفین کیلئے موبائل گیم بھی پیش کر دی گئی ہے ۔

تاریخ اشاعت: 2016-06-30

More Technology Articles