UC Browser Launches News Hub for Pakistan

UC Browser Launches News Hub For Pakistan

یو سی براؤزر نے پاکستان کے لیے نیوز ہب لانچ کر دیا

یوسی ویب، جو علی بابا موبائل بزنس گروپ کی پورٹ فولیو کمپنی ہے، نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے پاکستانی صارفین کے لیے اردو پوائنٹ سمیت سرفہرست مقامی نیوز پورٹلز کے تعاون سے برانڈ نیو پراڈکٹ نیوز ہب لانچ کر دیا ہے۔
پاورفل الگورتھم سے لیس نیوز ہب(News Hub) ایک نیوز ایگریگیٹر ہے جو ویب پرخبریں پڑھنےکے روایتی انداز کو بدل دے گا۔


نیوز ہب کو باضابطہ طور پر 3 جولائی کو یوسی براؤزر فار اینڈروئیڈ ورژن کے لیے متعارف کرایا گیا تھا، جو جلد ہی یوسی براؤزر صارفین کے درمیان کافی مقبول ہوگیا۔نیوز ہب نے صرف ایک ماہ میں 20لاکھ پاکستانی صارفین کو اپنی جانب متوجہ کر لیا ۔نیوز ہب صارفین کو ہرشعبے جیسے سیاست، ٹیکنالوجی، انٹرٹینمنٹ، سپورٹس، لائف سٹائل اور جدید ٹرینڈز وغیرہ پر، ملکی اور غیر ملکی خبریں فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ تیزرفتار سٹریمنگ اور براؤزنگ کے تجربے کے ساتھ اشتہارات سے پاک پراڈکٹ ہے۔


نیوزہب: سمارٹ، فاسٹ اور یوزر فرینڈلی
پاکستان میں یوسی براؤزر کے پراڈکٹ منیجر مسٹر سیہائی ہاؤ نے کہا کہ روایتی نیوز سورسز سے ہٹ کر نیوز ہب صارفین کی دلچسپیوں کو مدنظر رکھ کر کسٹمائز نیوز دکھاتا ہے، جو روایتی نیوز سورسز سے مختلف ، بگ ڈیٹا اور یوسی براوزر کی الگورتھم ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ہوتی ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ یوسی براؤزر پش نوٹیفیکیشن سے صارفین اپنی دلچسپی کی حامل بریکنگ نیوز سے بھی فوری باخبر ہو سکتےہیں۔
یو سی براؤزر کی ایڈوانس کلاؤڈ ایکسلریشن اور ڈیٹا کمپیریشن ٹیکنالوجی کی وجہ سے نیوز دوسرے کسی بھی براؤزر کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے لوڈ ہوتی ہیں۔پاور فل ایڈ بلاکنگ فنکشن سے صارفین بنا توجہ ہٹائے خبریں براؤز کر سکتے ہیں۔

نیوز ہب کی توقعات اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے یو سی ویب ، علی بابا موبائل بزنس گروپ کے بزنس ڈائریکٹر آف ایمرجنگ مارکیٹس ، ہاورڈ لیانگ نے کہا کہ منفرد فیچرز پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے یو سی براؤزر صارفین کے موبائل براؤزنگ کے تجربے کو بہتر بنا رہا ہے۔ پاکستان میں نیوز ہب کا اجرا یو سی براؤزر کو ٹول سے کانٹنٹ بنانے کی طرف پہلا قدم ہے۔یو سی ویب اور علی بابا موبائل بزنس گروپ کا اگلا قدم کانٹنٹ کے استعمال کے تجربے کو بہتر بنانا ہوگا.

تاریخ اشاعت: 2016-08-17

More Technology Articles