UC Browser under govt scanner for allegedly leaking Indian mobile users data

UC Browser Under Govt Scanner For Allegedly Leaking Indian Mobile Users Data

چینی کمپنی علی بابا کے یوسی براؤزر پر پابندی لگ سکتی ہے

بھارت کی وزارت آئی ٹی کے سینئر اہلکار نے بتایاکہ مبینہ طور پر صارفین کا ڈیٹا لیک کرنے پر یو سی براؤزر کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے پر شرط پر پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ یوسی براؤزر کے خلاف بہت سی شکایات ہیں۔ اہلکار نے بتایا کہ یو سی براؤزر بھارتی صارفین کا ڈیٹا اپنے چینی سرورز پر بھیجتا ہے۔

ایسی بھی شکایات آئیں ہیں کہ فون سے یو سی براؤزر کو ان انسٹال بھی کر دیا جائے یا براؤزنگ ڈیٹا ڈیلیٹ کر دیا جائےتو براوزر کے پاس صارفین کی ڈیوائسز کا ڈومین نیم سسٹم(ڈی این ایس) کا کنٹرول رہتا ہے۔
یو سی براؤزر علی بابا کے موبائل بزنس گروپ کا حصہ ہے۔ علی بابا کے مالک جیک ما نے بھارتی پے منٹ بنک فرم پے ٹی ایم (Paytm) اور اس کی مالک کمپنی One97 میں بھاری سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پے ٹی ایم کے علاوہ علی بابا نے ای کامرس فرم سنیپ ڈیل میں بھی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔ علی بابا کا کہنا ہے کہ انہیں حکومت کی طرف سے انکوائری کا کوئی نوٹس نہیں ملا۔ یوسی براؤزر کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کمپنیاں اپنے سرورز ساری دنیا میں رکھتی ہیں۔یو سی براؤزر کا کہنا تھا کہ وہ ڈیٹا ٹرانسفر کرتے ہوئے انکرپٹ کرتے ہیں۔
پچھلے سال یوسی براؤزر نے دعویٰ کیا تھاکہ اس کے بھارت اور انڈونیشیا میں ماہانہ ایکٹیو صارفین کی تعداد 100 ملین سے زیادہ ہے۔
جون 2017 میں یو سی براؤزر کروم کے بعد بھارت میں استعمال ہونے والا دوسرا بڑا براؤزر ہے۔ بھارتی مارکیٹ میں بھی گوگل کا حصہ 48.66 فیصد ہے۔
یوسی براؤزر کے خلاف تحقیقات بھارت اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد شروع ہوئیں ہیں۔ تاہم ان تحقیقات کی وجوہات میں یونیورسٹی آف ٹورنٹو کی ایک رپورٹ بھی شامل ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر یو سی براؤزر میں سیکورٹی کی کچھ ایسی خامیاں ڈھونڈی ہیں جنہیں استعمال کرتے ہوئے صارفین کی نگرانی کی جا سکتی ہے اور پرائیویسی کی خلاف ورزی بھی ہوتی ہے۔
سنٹر فار ڈویلپمنٹ آف ایڈوانس کمپیوٹنگ، حیدرآباد بھی یوسی براؤزر پر لگنے والے الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے۔
سیکورٹی کی خامیوں سے ہٹ کر دیکھا جائےتو یو سی براؤزر، اپنے صارفین کا اخلاق خراب کرنے کا براہ راست ذمہ دار ہے۔ بظاہر لگتا ہے کہ یوسی براؤزر کا نیوز ہب میں دکھائے جانے والے مواد پرکوئی کنٹرول نہیں۔ نیوز ہب کے ویڈیو سیکشن میں جو ٹرینڈنگ ویڈیو دکھائی جاتی ہیں، وہ چندغلیظ چینلز کی ہی ہوتی ہیں۔
ایسی ویڈیو نوجوانوں ، بچوں غرض کہ تمام صارفین کا اخلاق تباہ کرنے کا باعث بن رہی ہیں ۔اگر یو سی براؤزر کا نیوز ہب کے مواد پر کنٹرول ہے تو پھر یہی لگتا ہے کہ یو سی براؤزر غلیظ ذہنیت کے لوگوں کو براؤزر کی طرف راغب کرنے کے لیے ان غلیظ ویڈیو ز پر پابندی نہیں لگارہا۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-23

More Technology Articles