UC Browser Web News Hub

UC Browser Web News Hub

یوسی براوزر نے یوسی ویب نیوز ہب کیلئے تین ممتاز پاکستانی شخصیات کی خدمات حاصل کر لیں

علی بابا موبائل بزنس گروپ کی پورٹ فولیو کمپنی یو سی براوزر نے پاکستان کی مشہور و معروف شخصیات کے ساتھ یوسی نیوز ہب کیلئے ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم‘ معروف ٹی وی اینکر وسیم بادامی اور مشہور اداکار عمران عباس شامل ہیں۔سابق کپتان وسیم اکرم نے اس حوالے سے کہا کہ ایک ایسے ملک میں کہ جس نے گزشتہ کئی سالوں سے بین الاقوامی کرکٹ اپنے میدانوں میں نہیں دیکھی ہے ‘یوسی نیوز ہب وہاں کھیلوں کے حوالے سے اہم خبریں بروقت فراہم کرکے اس شعبے کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ شائقین شاید بین الاقوامی میچ دیکھنے کیلئے بیرون ملک نہ جا سکیں تاہم وہ یوسی براوزر کے نیوز ہب سے ہر وقت با خبر رہتے ہوئے فوری خبر حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم یوسی ویب نیوز ہب میں لاکھوں شائقین کھیل کیلئے فراہم کی جانے والی کھیلوں کی خبروں کی وکالت کریں گے۔
یوسی ویب نیوز ہب میں انٹرٹینمنٹ کے شعبے کی نمائندگی معروف اداکار عمران عباس کریں گے۔

عمران عباس نے ابھی حال ہی میں بہترین ڈیبیواداکار کا فلم فئیر ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک ایسے پلیٹ فارم کی کمی تھی جہاں سے انٹرٹینمنٹ کی خبریں جلد اور بر وقت پہنچائی جا سکیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کیلئے انٹرٹینمنٹ کی خبروں کی بروقت فراہمی سے یوسی نیوز ہب سے اس خلا کو پورا کردے گا۔

نیوز ہب کے بریکنگ نیوز سیکشن کے امور کی نگہبانی ممتازصحافی و اینکر پرسن وسیم بادامی کریں گے۔ وسیم بادامی اے آر وائی نیوز پر کرنٹ افئیر پروگرام الیونتھ آور ود وسیم بادامی کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے ہر شہری کی سب سے اہم ضرورت ہے کہ وہ اپنے گردونواح میں ہونے والی اہم ترین خبروں سے بر وقت باخبر ہو سکے ۔ نیوز ہب اس ضرورت کو یوسی براوز ر کے پس نوٹیفیکیشن سے پورا کر سکے گا اور اُس کے استعمال کنندہ اہم ترین خبروں سے با خبر رہ سکیں گے ۔

نیوز ہب پر معاون مضامین کے علاوہ یہ شخصیات ایک آن لائن مقابلے میں بھی حصہ لے رہی ہیں۔ اس مقابلے میں اِن شخصیات کے پرستار اِن کی جانب سے دی جانے والی خبر پر پسندیدگی کا اظہار کریں گے۔ اس حوالے سے کی جانے والی ووٹنگ 5ستمبر کو اختتام پذیر ہوگی اور اور مقابلہ جیتنے والی شخصیت فیس بک لائیو ویڈیو میں اپنے پرستاروں سے مختلف امور پر بات چیت کر سکیں گے ۔
مزید براں اسی لائیو سیشن میں اُن کے پرستار یوسی ویب نیوز ہب میں اُن کے کردار کے متعلق بھی جان سکیں گے۔
علی بابا موبائل بزنس گروپ کے جی ایم گلوبل مارکیٹس کینے یے نے کہا کہ ہمارا عزم بہترین خدمات کی فراہمی ہے اور اسی لئے ہم نے پاکستان کی تین ممتاز شخصیات کے ساتھ شراکت داری کی ہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ وسیم اکرام ‘ وسیم بادامی اور عمران عباس کے ساتھ ہماری یہ شراکت داری اُن کوششوں کا اظہار ہوگی کہ ہم اپنے صارفین کو بہترین مواد فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-09-01

More Technology Articles