Ufone brings iPhone 7 to Pakistan

Ufone Brings IPhone 7 To Pakistan

یوفون پاکستان میں آئی فون 7 لانچ کرے گا

یوفون پاکستان میں آئی فون 7 لانچ کرے گا۔یوفون وہ پہلا موبائل آپریٹر ہے جس نے پاکستان میں تازہ ترین آئی فون 7 لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے بھی یوفون پاکستان میں آئی فونز متعارف کراتا رہا ہے۔
یوفون پاکستان میں آئی فون 7 کے دونوں ورژنز، آئی فون 7 اور آئی فون 7 پلس، کو تمام رنگوں میں متعارف کرائے گا۔
یوفون نے آئی فون 7 اور7 پلس خریدنے والوں کی رجسٹریشن شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

رجسٹریشن کرانے والوں کو جلد ہی خریداری سے متعلق تمام معلومات سے آگاہ کر دیا جائے گا۔
آئی فون 7 اور 7 پلس کو بڑے شہروں کے سروس سنٹر پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ان بڑے شہروں میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، پشاور، کوئٹہ اور سیالکوٹ شامل ہیں۔
یوفون نے ابھی آئی فون 7 اور 7 پلس کی قیمتوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ یوفون آئی فون 7اور7پلس کو اپنے ڈیٹا بنڈلز کے ساتھ لانچ کرے گا۔
یوفون پچھلے سال کی طرح اس سال بھی 11 نومبر کو ہی آئی فون لانچ کر سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-10-29

More Technology Articles