Ufone gives free resources on activating UPaisa Wallet

Ufone Gives Free Resources On Activating UPaisa Wallet

یو پیسہ ویلٹ ایکٹیویٹ کرانے پر بونس

یوفون نے یوپیسہ ویلٹ(UPaisa Wallet) ایکٹیویٹ کرانے پر فری بونس کا اعلان کیا ہے۔یوپیسہ ویلٹ کو بالکل مفت میں ایکٹیویٹ کرایا جا سکتا ہے۔یوپیسہ ویلٹ ایکٹیویٹ کرانے کے بعد صارفین کو گھر بیٹھے ایک ڈیبٹ کارڈ ملتا ہے، جس کی مدد سے صارفین رقوم کی وصولی اور ترسیل بخوبی کر سکتے ہیں۔یوپیسہ ویلٹ ایکٹیویٹ کرنے پر یوفون کی جانب سے درج ذیل سہولیات بالکل مفت ہیں۔


1. یوپیسہ ویلٹ کی مفت ایکٹیویشن
2. مفت بونس
3. مفت ڈیبٹ کارڈ کی فراہمی
4. رقم کی مفت ترسیل

ایکٹیویشن کا طریقہ
یوپیسہ ویلٹ کو ایکٹیویٹ کرنے کے لیے یوفون نمبر سے *60#ڈائل کریں۔ایکٹیویشن کے بعد یوفون یوپیسہ ڈیبٹ کارڈ کو آپ کے گھر پر بھیج دے گا۔ جس کی مدد سے آپ پورے پاکستان میں کسی بھی یوپیسہ ویلیٹ اکاؤنٹ میں ماہانہ 80 ہزار روپے مفت بھجوا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)



مفت بونس
یوپیسہ ویلیٹ ایکٹیویٹ کرانے پر یوفون 1000 مفت منٹس(یوفون ٹو یوفون، وی فون اور پی ٹی ایل)، 1000 ایس ایم ایس اور 1000 ایم بی 2 جی اور 3 جی موبائل انٹرنیٹ مفت دے گا۔

شرائط و ضوابط
1. ایسے صارفین جن کے پاس یوفون کے پری پیڈ کنکشن ہیں، اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
2. مفت بونس تصدیقی ایس ایم ایس وصول ہونے کے 24 گھنٹے بعد تک کارآمد ہیں۔

3. مفت منٹس صرف یوفون سے یوفون، یوفون سے پی ٹی سی ایل اور یوفون سے وی وائرلیس فون کے لیے کارآمد ہیں۔
4. مفت ایس ایم ایس پاکستان بھر میں آن نیٹ اور آف نیٹ استعمال کیے جا سکتے ہیں
5. 1000 ایم بی انٹرنیٹ 2 جی اور 3 جی پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
6. بیلنس کی معلومات کے لیے *707# ملائیں

یوپیسہ کی مدد سے ڈائیوو بس میں ٹکٹوں کی بکنگ بھی کرائی جا سکتی ہے(تفصیلات اس صفحے پر)

تاریخ اشاعت: 2015-06-16

More Technology Articles