Ufone New Sim Offer gives Rs 1000

Ufone New Sim Offer Gives Rs 1000

یوفون کی طرف سے نئی سم آفر

یو فون نے نئی سم آفر کے نام سے ایک پیشکش متعارف کرائی ہے۔ اس آفر کے تحت نئی یوفون سم خریدنے والے یا دوسرے نیٹ ورک سے یوفون کے نیٹ ورک پر پورٹ کرنے والے صارفین کو ایک ہزار روپے کا بیلنس دیا جائے گا۔

آفر کی تفصیلات
یوفون کے مطابق ایک ہزار روپے کا بیلنس پہلے 50 روپے یا اس سے زیادہ کے ری چارج پر دیا جائے گا۔ پہلا ری چارج سم خریدنے یا پورٹ کرنے کے ایک ماہ میں کرانا ہوگا ۔

حاصل ہونے والے ایک ہزار روپے کے بیلنس کو صرف یو فون سے یوفون، پی ٹی سی ایل اور وی فون نمبرز پر کال کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس بیلنس کو ایس ایم ایس اور 2 جی یا 3 جی انٹرنیٹ کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

میعاد
کمپنی کی پالیسی کے مطابق ہزار روپے کا یہ بیلنس تین دن تک قابل استعمال ہوتا ہے جبکہ ہر مفت کال کے لیے کال سیٹ اپ کی مد میں دس پیسے بھی وصول کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)



یوفون پر نمبر پورٹ کرنے کا طریقہ
کسی بھی دوسرے نیٹ ورک کے صارف 03312361236ڈائل کرکے ہدایات پر عمل کر کے یوفون پر منتقل ہو سکتے ہیں۔

حال ہی میں وارد نے بھی نئی سم آفر متعارف کرائی ہے ، جس کے تحت صارفین کو مفت میں کالز ، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ دیا جاتا ہے (تفصیلات اس صفحے پر)
پچھلے دنوں مکمل ہونے والی بائیومیٹرک تصدیق مہم کے دوران کروڑوں سمیں بلاک ہوئی(تفصیلات اس صفحے پر)۔ اس لیے ہر کمپنی کی خواہش ہے کہ مہم کے دوران کم ہونے والے کنکشنز کو طرح طرح کی آفرز سے پورا کیا جائے۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-19

More Technology Articles