Ufone offers discounts on xperia z1 series

Ufone Offers Discounts On Xperia Z1 Series

یوفون پیش کر رہا ہے سونی ایکسپیریا Z1 اور Z الٹرا کے ساتھ ڈھیروں مفت سروسز

یوفون پاکستان میں اپنے صارفین کے لیے پورے ایک مہینے تک سونی کے دو خوبصورت فونز کے ساتھ آواز پیغامات، پیغامات اور انٹرنیٹ کی مفت سہولت لے کر آرہا ہے۔

یو فون کی طرف سے اعلان کردہ قیمتیں:
سونی ایکسپیریا Z1 : 74,400 روپے میں
سونی ایکسپیریا Z الٹرا : 63,000 روپے میں

سونی ایکسپیریا Z1 کی خصوصیت بلاشبہ اس کا پچھلا کیمرہ ہے جو 20.7 میگا پکسل کی تصویریں کھینچنے اور 30fps میں 1080p مکمل ایچ ڈی وڈیو بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

1/2.3 انچ Exmor RS سینسر f/2.0 اپرچر کے ساتھ جو کے باقی فونز کے نسبت 70فیصد بڑا ہے۔اس کے علاوہ فون حیرت انگیز طور پر 8.5mm پتلا بھی ہے.

سونی ایکس پیریا

سونی ایکسپیریا Z الٹرا دنیا کا پہلا فون ہے جس میں SnapDragon 800 پروسیسر موجود ہے۔

(جاری ہے)

یہ 2 جی بی ریم اور 16 جی بی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت پر مشتمل ہے۔ پچھلی سائیڈ پر 1080p مکمل ایچ ڈی ویڈیو ریکارڈنگ اور ایچ ڈی آڑ موڈ کے ساتھ 8 میگا پکسل کیمرہ بھی ہے۔


سونی ایکسپیریا Z الٹرا واٹرپروف ہے ۔ یہ IP58 سرٹیفیکیشن کے ساتھ مارکیٹ میں آرہا ہے جس کا مطلب ہے کہ 30منٹ تک1 میٹر گہرے پانی میں رہ سکتا ہے۔

یو فون کی مفت آفر:
ایک مہینے تک مفت آن نیٹ کالز ( 6,000 منٹس)
ایک مہینے تک مفت پیغامات ( 9,000 پیغامات)
ایک مہینے تک مفت انٹر نیٹ کی سہولت ( 1.5 جی بی)

وارنٹی: دونوں فونز پر ایک سال آفیشل وارنٹی ہوگی۔

یوفون کے مطابق دونوں فونز پاکستان کے بڑے شہروں میں یوفون کے سروس سینٹر پر موجود ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-18

More Technology Articles