US Army shows how it will use HoloLens in the field

US Army Shows How It Will Use HoloLens In The Field

امریکی فوج کا مائیکرو سافٹ ہولو لینزکے استعمال کا ابتدائی مظاہرہ

جب مائیکروسافٹ نے امریکی  فوج کے ساتھ 479 ملین کے ہولولینز  کی فروخت کا معاہدہ کیا تھا تو اس پر کئی سوالات کھڑے ہوئے تھے کہ یہ سسٹم  کس طرح سےکام کرے گا۔ اب امریکی فوج نے سی این بی سی کو اس کا ابتدائی مظاہرہ دکھایا ہے۔ امریکی فوج کے انٹیگریٹیڈ وژیول آگمن ٹیشن سسٹم  میں ہولو لینز 2 کا  تبدیل شدہ ورژن استعمال کیا گیا ہے۔یہ میدان جنگ میں رہنمائی کے علاوہ تربیت بھی فراہم کرے گا۔
رپورٹس کے مطابق اسے پہننے والا خود کو  حقیقی زندگی  کی کال آف ڈیوٹی  گیم میں محسوس کرتا ہے۔ اس سے آپ  نقشے پر اپنے سکواڈ کا مقام  اور قطب نما دیکھ سکتے ہیں۔تھرمل امیجنگ سے  آپ اندھیرے میں بھی چیزوں کو واضح دیکھ سکتے ہیں۔
تربیت میں  آئی وی اے ایس کارکردگی میں بہتری کے لیے معاونت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ لینز پہننے والے کی نظروں اور  دل کی دھڑکن کومانیٹر کرتا ہے ۔

انسٹرکٹر ہولو لینز سے سپاہیوں  کی مختلف چیزوں میں رہنمائی کر سکتے ہیں۔
اس وقت  جو مائیکروسافٹ کا ہولو لینز 2 ہے، وہ کافی بڑا ہے۔ اسے موجودہ ہیلمٹ کے ساتھ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ امریکی فوج کو امید ہے کہ چھ ماہ میں انہیں دھوپ کی عینک کے ساتھ کا ہولولینز مل جائے گا۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ 2022ء یا 2023ء تک ہزاروں امریکی فوجی آئی وی اے ایس استعمال کر رہے ہونگے۔
2028ء تک اسے بہت بڑے پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہوگا۔

Here's how Microsoft's augmented reality headset will make Army soldiers deadlier from CNBC.

تاریخ اشاعت: 2019-04-08

More Technology Articles