US military will no longer use floppy disks to coordinate nuke launches

US Military Will No Longer Use Floppy Disks To Coordinate Nuke Launches

امریکی فوج اب ایٹمی حملے کے لیے فلاپی ڈسک استعمال نہیں کرے گی

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اب تک امریکی صدر ایٹمی حملے کی ہدایات ایک 8 انچ کی فلاپی کے استعمال سے دے سکتےتھے۔ امریکی فوج 70 کے دہائی کے کمپیوٹروں کو استعمال کرتے ہوئے ان احکامات کو وصول کر سکتی تھی لیکن اب یہ تبدیل ہو رہا ہے۔ لیفٹیننٹ کرنل  جیسن روسی کا کہنا ہے کہ اب امریکی فوج ان فلاپی ڈسک ڈرائیوز کو بدل کر  ایک نہایت محفوظ سولڈ سٹیٹ ڈیجیٹل سٹوریج سلوشن  متعارف کرا رہی ہے۔
پرانے سسٹم میں جو سٹوریج استعمال کی جاتی تھی، اسے سٹریٹیجک آٹو میٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم یا ایس اے سی سی ایس کہا جاتا ہے۔ اس کی مدد سے امریکی نیوکلیئر فورسز  کمانڈ سنٹر سے فیلڈ میں موجود فوج کو احکامات بھیج سکتی  ہیں۔ یہ سسٹم انٹرنیٹ کی ایجاد سے بھی پہلے کا ہے اس لیے  ان کمانڈز  یا اس سسٹم کو ہیک کرنا ناممکن ہے۔

(جاری ہے)

جیسن روسی کا  کا کہنا ہے کہ جس چیز کا آئی پی ایڈ ریس نہ ہو اسے ہیک نہیں کیا جاسکتا جبکہ یہ کمانڈ سسٹم بہت منفرد، قدیم اور بہتر ہے۔

امریکی محکمہ دفاع نے 2016 میں منصوبہ بنایا تھا کہ وہ 2017 میں   پرانے آئی بی ایم سیریز / 1 ایس اے سی سی ایس کمپیوٹر کو بدل دیں گے اور اس کے ڈیٹا سٹوریج سلوشنز اور دیگر پورٹس اور ٹرمینلز کو اپ ڈیٹ کریں گے۔ امریکی ائیر فورس نے  اس پراجیکٹ کے مکمل ہونے کے بارے میں کبھی نہیں بتایا،  انہوں نے بس اتنا بتایا تھا کہ  ایس اے سی سی ایس کی کنکٹیویٹی اور سپیڈ کو بہت بہتر کر دیاگیا ہے۔اس سسٹم کے پرانا ہونے کے باوجود ائیرفورس کو اس کے محفوظ ہونے کا یقین ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-10-18

More Technology Articles