USB4 will support Thunderbolt and double the speed of USB 3.2

USB4 Will Support Thunderbolt And Double The Speed Of USB 3.2

یو ایس بی 3.2 سے دوگنی تیز رفتار یو ایس بی 4 میں تھنڈربولٹ کی سپورٹ ہوگی

پچھلے ہفتے ہی ہم نے 20 جی بی پی ایس  یو ایس بی 3.2  کنکٹیویٹی کے بارے میں پڑھا تھا۔ اس کی حامل ڈیوائسز اسی  سال سامنے آئیں گی لیکن انٹل  نے اب اس سے بھی زیادہ تیز رفتار یوایس بی 4 کا اعلان کیا ہے۔اگلی نسل کی یہ یو ایس بی  ڈوئل چینل کے استعمال سے 40 جی بی پی ایس  کی زبردست رفتار پر کام کرتی ہے۔
سب سے اچھی بات یہ ہے کہ انٹل اوپن لائسنسنگ کے ذریعے مینو فیکچررز کو تھنڈر بولٹ 3 بھی پیش کر رہا ہے۔
یو ایس بی 4 میں اس ٹیکنالوجی کو مربوط کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس کا مطلب ہے کہ یو ایس بی 4  وائرڈ کنکٹیویٹی آپشنز میں سب سے بہترین آپشن ہوگا اور زیادہ پاور فل  PCIe  پلس DisplayPort ڈیوائسز کے لیے  تیار ہوگا۔
یو ایس بی 4 میں تھنڈر بولٹ 3 کی سپورٹ کی وجہ سے مستقبل میں زیادہ ڈیوائسز اس سپورٹ کو فراہم کریں گی۔ اس وقت  صرف 463 ڈیوائسز  تھنڈربولٹ 3 کے لیے تصدیق شدہ ہیں۔


یو ایس بی 4 ابھی اپنے ابتدائی دور سے گزر رہی ہے۔ یو ایس بی پروموٹر گروپ نے ابھی تک اس کی تفصیلات نہیں بتائیں۔ یہ تفصیلات 2019 کے وسط تک سامنے آ سکتی ہیں۔ابھی تک یو ایس بی 4 کے مستقبل کے تھنڈربولٹ کے ورژن سے مطابقت کے بارے میں بھی معلومات سامنے نہیں آئیں لیکن انٹل کا کہنا ہے کہ  یو ایس بی 4 کے  ساتھ ساتھ تھنڈربولٹ  برانڈ کی پروموشن بھی جاری رکھیں گے۔
تاریخ اشاعت: 2019-03-05

More Technology Articles