Using your iPhone with Windows

Using Your IPhone With Windows

اپنے آئی فون کو ونڈوز کے ساتھ استعمال کریں

اب ایپل کے صارفین ونڈوز پی سی سے بھی اپنے آئی کلاؤڈ استعمال کر سکتے ہیں۔اس کے لیے ایپل نے باضابطہ طور پر ایک یوٹیلیٹی iCloud for Windows بنائی ہے۔ اس میں آپ اپنے ونڈوز پی سی کی تصاویر اور دیگر فائلیں اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔اس یوٹیلیٹی سے آپ آئی کلاؤڈ کے تمام فیچر تو استعمال نہیں کر سکتے لیکن کئی اہم فیچر استعمال کیےجا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں ونڈوز صارفین کے لیے کچھ پابندیاں بھی ہیں۔

(جاری ہے)

کمپیوٹر سے آئی کلاؤڈ استعمال کرنے کا دوسرا طریقہ مطابقت رکھنے والے ویب براؤزر کے ذریعے iCloud.com استعمال کرنا ہے۔
آئی کلاؤڈ فار ونڈوز میں صارفین فائلیں، تصاویر اور بک مارکس sync کر سکتے ہیں۔
اگر آپ آؤٹ لک 2010 یا جدید استعمال کرتے ہیں تو آپ نہ صرف اپنی ای میلز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں بلکہ اپنے آئی فونز کے رابطے ، کیلنڈر اور یاددہانیوں تک بھی رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ تصاویر کےبرعکس آپ اپنے پی سی سے دوسرے صارفین کو فائلیں شیئر نہیں کر سکتے۔
آئی کلاؤڈ فار ونڈوز کو ڈاون لوڈ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2018-06-11

More Technology Articles