Viber for Windows Phone gets updated

Viber For Windows Phone Gets Updated

وائبر نے ونڈوز فون کیلئے اپلیکیشن اپ ڈیٹ کردی

وائبر جو نہایت مشہور VoIP سروس ہے، اب ونڈوز فونز میں بے انتہا اپڈیٹس کے ساتھ نظر آئے گا۔نئے اپڈیٹ ایپ میں نئے نقوش لایا ہے جو ونڈوز فونز کے صارفین کی پیغام رسانی میں بہت مفید ہونگے۔ان میں سے کچھ نئے متعارف کروانے والی نقوش دوسرے وائبر ورزن میں پہلے سے موجود ہیں۔

ونڈوز فون میں وائبر کا 4.0 ورزن نئے اضافہ شدہ ’’پش نوٹیفیکیشن‘‘کے ساتھ آرہا ہے جو کسی بھی پیغام کے آنے پر صارف کو نئے طریقے سے اطلاع دے گا۔

(جاری ہے)

ونڈوز فون کا وائبر صارف کے لیے پیغام بھیجنے پر نظر آنے والے سٹیٹس کے لیے بھی بہت مفید نقوش لے کر آیا ہے۔اس کا مطلب ہے کہ جب بھی آپ کا پیغام آپ کا وصول کنندہ دیکھے گا ساتھ ہی آپ کا سٹیٹس بھی اس کو نظر آئے گا، اس کے علاوہ آپ یہ بھی جان سکیں گے کہ آپ کا کون سا دوست کب وائبر پر آن لائن ہوا ہے۔

وائبر کے ونڈوز فون ورزن میں ایک خاص اضافہ’’ سٹیکر مارکیٹ‘‘ کا موجو د ہونا بھی ہے۔اب صارف اپنے پیغامات کو مختلف رنگوں کے سٹیکرز سے سجا کر بھی بھیج سکتے ہیں جو کہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے پر مفت حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-01-30

More Technology Articles