Vine successor called “Byte” coming in spring 2019

Vine Successor Called “Byte” Coming In Spring 2019

وائن کی جانشین ایپلی کیشن ”بائٹ“ 2019 کی بہار میں لانچ کی جائے گی

وائن ایپلی کیشن کے شائقین یا سابقہ تخلیق کاروں کے لیے اچھی خبر ہے۔ وائن کے شریک بانی ڈوم ہوفمین نے اعلان کیا ہے کہ وائن(Vine) کی جانشین  ایپلی کیشن ”بائٹ“(Byte) کو اگلے سال کی دوسری سہ ماہی میں  لانچ کیا جائے گا۔ بائٹ صارفین بھی وائن کی طرح  بار بار چلنے والے ویڈیو کلپ تخلیق اور پوسٹ کر سکیں گے۔
بائٹ کے حوالے سے زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں ہیں۔
ابھی تک یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ اس میں ویڈیو کا دورانیہ کیا ہوگا؟ اور  اس میں مزید  کونسے فیچرز ہونگے؟
جب وائن کو لانچ کیا گیا تھا تو یہ ایک منفرد پلیٹ فارم تھا  جہاں صارفین  6 سیکنڈ تک کی بار بار چلنے والی ویڈیو پوسٹ کر سکتے تھے۔ اس پلیٹ فارم سے بہت سے صارفین نے اپنی وائنز کی بدولت عالمی شہرت بھی حاصل کی۔

(جاری ہے)


شروع میں  وائن صرف آئی او ایس کے لیے جاری کی گئ  تھی جسکے کے بعد اسے اینڈروئیڈ صارفین کے لیے بھی جاری کر دیا گیا۔
2012ء میں ٹوئٹر نے وائن کو خرید لیا۔ 2017 میں اس پلیٹ فارم سے آمدن نہ ہونے کے سبب اسے بند کر دیا گیا۔اس سے وائن کے صارفین خاصے مایوس ہوئے تھے۔ اس وقت بار بار چلنے والی مختصر ویڈیوز کےلیے کوئی دوسرا پلیٹ فارم نہیں ہے۔ ٹوئٹر  وائن کے شائقین کے لیے وائن کی جگہ نہیں لے سکا۔ وائن  پر ویڈیوز تخلیق کرنے والے صارفین نے اپنی ویڈیوز کی کمپائلیشن  یوٹیوب پر اپ لوڈ کی ہیں، جہاں  بہت سی وائن کروڑوں بار بھی دیکھی  جا چکی ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-11-09

More Technology Articles