Visionary Bitcoin Creator Satoshi Nakamoto to Reveal Identity

بٹ کوائن کی دنیا کی پراسرار شخصیت ستوشی ناکاموتا کون ہے؟ اب پتا چلنے والا ہے

Visionary Bitcoin Creator Satoshi Nakamoto to Reveal Identity
بٹ کوائن کی دنیا کی پرسرار شخصیت ستوشی ناکاموتا کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ بروز اتوار اپنی شناخت افشاء کرنے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے مبینہ ستوشی ناکاموتا جو کہ ان کا جعلی نام ہے، نے ایک ویب سائٹ https://satoshinrh.com بنائی ہے۔ اس ویب سائٹ پر ستوشی اپنا اصلی نام، تعلیم، شہریت اور دیگر ذاتی معلومات افشاء کریں گے۔

(جاری ہے)

  ستوشی ناکاموتا کے پاس اس وقت مبینہ طور پر دس لاکھ بٹ کوائنز موجود ہیں جن کی موجودہ مالیت دس ارب ڈالر بنتی ہے۔ لیکن ستوشی نے آج تک اپنے پاس موجود بٹ کوائنز کو خرچ نہیں کیا۔ مذکورہ ویب سائٹ پر ستوشی یہ راز بھی بتائیں گے کہ انہوں نے آج تک ان بٹ کوائنز سے فائدہ کیوں نہیں اٹھایا۔
اپ ڈیٹ: بلال خالد نامی پاکستانی نوجوان نے بٹ کوائن کا خالق ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم آئی ٹی کے ماہرین نے اُن کے دعوے کو جھوٹ قرار دیا ہے۔ تفصیلات کےلیے یہاں کلک کریں۔
تاریخ اشاعت: 2019-08-19

Your Thoughts and Comments