VIVO introduced its best selfie camera and music phones in Pakistan
ویوو نے پاکستان میں بہترین سیلفی کیمرہ اور میوزک سے مزین سمارٹ فونز متعارف کروا دیے
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ویوو نے آج پاکستان میں اپنے سمارٹ فونز کی باضابطہ فروخت کا آغاز کر دیا ہے۔ ویوو اپنے اعلی معیار کے سمارٹ فونز اور موبائل سروسز کے حوالے سے پوری دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔ یہ کمپنی اس وقت چین کی تیسری بڑی موبائل فون کمپنی ہے جبکہ عالمی درجہ بندی کے حساب سے اس کا شمار چوٹی کی پانچ کمپنیوں میں ہوتا ہے۔
ابتدائی طور پر ویوو نے پاکستان میں اپنے تین سمارٹ فون لانچ کیے ہیں جو کہ بہترین سیلفی کیمرہ، جدید ہارڈویئر اور تیز ترین آپریٹنگ سسٹم "فن ٹچ او ایس " سے مزین ہیں۔
ان فونز میں V5s, Y55s, Y53 شامل ہیں جو کہ اب پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں دستیاب ہیں۔ ویوواپنے وسیع ڈسٹری بیوشن نیٹورک کے ذریعے پورے پاکستان میں اپنے موبائل فونز کی فروخت کرے گی اور آفٹر سیلز سروسز کے لیے بھی تمام بڑے شہروں میں سروس سنٹر قائم کیے گئے ہیں۔
(جاری ہے)
اس کے ساتھ ساتھ کمپنی جلد تمام چھوٹے بڑےشہروں میں اپنی برانڈ شاپس کھول رہی ہے۔
ویوو اپنے تمام سمارٹ فونز کے ساتھ ایک سال کی وارنٹی فراہم کررہی ہے اور اسکے ساتھ پہلی بار پاکستان میں 15 دن تک مفت ریپلیس منٹ وارنٹی بھی فراہم کی جارہی ہے۔ تمام سمارٹ فونز ایسیسریز کے ساتھ 6 ماہ کی وارنٹی بھی دی جارہی ہے۔
ویوو سمارٹ فون کی پاکستان میں لانچ پر تبصرہ کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مسٹر ایرک کا کہنا تھا کہ "ویوو نے ہمیشہ اس بات کو ترجیح دی ہے کہ صارفین کے لیے بہترین اور اعلی درجہ کی مصنوعات فراہم کی جائیں۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ تمام مصنوعات کو معیار کے اعلی درجہ پر پرکھا جائے اور صارفین کی سہولت کو ہر حال میں مدنظر رکھا جائے۔ اس مقصد کے لیے ہم جدید ترین ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہیں اور نت نئی ایجادات پر اپنی تمام تر توانائیوں صرف کرتے ہیں۔
مسٹر ایرک نے مزید کہا کہ "پاکستان ایک ایسی مارکیٹ ہے جہاں صارفین ایسے سمارٹ فون خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں جو کہ اچھے سیلفی کیمرہ سے مزین ہوں اور انکی توجہ انٹرٹینمنٹ پر رہے۔ اسی لیے ویوو کے تمام سمارٹ فونز میں کیمرہ اور میوزک کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔"
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ویوو ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے بدلتے ہوئے رجحانات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ کمپنی نے چند سال قبل دنیا کے سب سے کم موٹائی والے سمارٹ فون متعارف کروا کر تہلکہ مچا دیا ۔ اسی طرح ویوو وہ پہلی چینی موبائل ساز کمپنی تھی جس نے تھری ڈی گولائی والی سکرین کا سمارٹ فون متعارف کروایا۔ ابھی حال ہی میں ویوو نے ایسے فون متعارف کروائے ہیں جن میں دو سیلفی کیمرے نصب ہیں اور سامنے کے جانب بھی سافٹ لائٹ فلیش لائٹ فراہم کی گئی ہے۔
ویوو اب اپنے نئے فونز میں سکرین کے نیچے فنگر پرنٹ سکینر کی سہولت فراہم کرنے کاارادہ رکھتی ہے، جس کا عملی مظاہرہ کچھ دن قبل موبائل ورلڈ کانگرس، شہنگائی میں کیا گیا۔
ویوو ایک عالمی سمارٹ فون برانڈ کی حیثیت سے اس وقت دنیا بھر میں کھیلوں اور انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں بھی بڑی کمپنیوں سے شراکت داری کے معاہدے کررہی ہے۔ اس وقت کمپنی آئی پی ایل، این بی اے اور فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کی شراکت دار ہے اور پوری دنیا میں فیشن اور ٹیکنالوجی کی دنیا سے تعلق رکھنے والی مشہورشخصیات کے ساتھ کام کررہی ہے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry