vivo iQOO Pro 5G to arrive officially on August 22

Vivo IQOO Pro 5G To Arrive Officially On August 22

ویوو iQOO پرو 5 جی باضابطہ طور پر 22 اگست کو جاری کیا جائے گا

جب سے کوالکوم نے اپ گریڈڈ سنیپ ڈریگن 855 ایس او سی   پیش کیا ہے ، گیمنگ فونز کے نئے نئے ورژنز سامنے آ رہے ہیں۔ Asus ROG Phone II، ZTE nubia Red Magic 3 اور Black Shark 2 Pro کے  بعد اب  ویوو بھی iQOO Pro 5G کے ساتھ اس دوڑ میں شامل ہو رہا ہے۔  یہ فون 22 اگست کو متعارف کرایا جائے گا۔
ویوو نے ابھی باضابطہ طور پر سنیپ ڈریگن 855 پلس کے بارے میں نہیں  بتایا لیکن ظاہر ہے کمپنی iQOO کے ساتھ دوسرے گیمنگ فون سے مقابلہ کرنا چاہتی ہے۔

افواہوں کے مطابق اس کو پرو کی بجائے پلس کا نام دیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ویوو کے پہلے iQOO فون کی طرح ہو سکتا ہے، جس میں بیک پر تین کیمرے، 8 جی بی ریم، 128 جی بی انٹرنل سٹوریج اور 44Wفاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوسکتی ہے۔ اس فون کے نام میں 5 جی بھی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ  کمپنی اگلی نسل کے نیٹ ورک کے لیے اپنا پہلا ہینڈ سیٹ جاری کر رہی ہے۔ اس کا مطلب ہے  کہ اس میں سنیپ ڈریگن 855 پلس چپ سیٹ کے ساتھ سنیپ ڈریگن ایکس 50 موڈیم ہوگا۔
اس فون کی قیمت 4498 یوان یا 650 ڈالر یا 580 یورو ہوسکتی ہے لیکن دوسرے سٹوریج آپشنز کی وجہ سے فون کی قیمت میں کمی بیشی ہو سکتی ہے۔ اس فون کی بقیہ تفصیلات 22 اگست کو سامنے آ جائیں گی۔

vivo iQOO Pro 5G to arrive officially on August 22
تاریخ اشاعت: 2019-08-09

More Technology Articles