Vivo V7 Media Launch Pakistan

ویوو نے پاکستانی صارفین کے لیے نیا بہترین 24 میگا پکزل سیلفی فون V7 متعارف کروا دیا

Vivo V7 Media Launch Pakistan

ویوو کی جانب سے آج پاکستان میں بہترین سیلفی سیریز کے نئے فون V7 کی رونمائی کی گئی ۔ اس حوالے سے لاہور میں میڈیا اور بلاگرز کی ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں ویوو کے اس نئے فون کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔

V7، کیمرہ کے حوالے سے ویوو کی بہترین وی سیریز کا ایک نیا فون ہے، جس میں جدید ٹیکنالوجی سے مزین 24 میگا پکزل سیلفی کیمرہ کا استعمال کیا گیا ہے۔

یہ سیریز اپنے بہترین کیمرہ کوالٹی ، خوبصورت سکرین اور عمدہ پرفارمنس کے حوالے سے پہلے ہی کافی مقبول ہے ۔

ویوو کا نیا فون، V7 کمپنی کی انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہے جن کا مقصد نوجوان صارفین کے لیے جدت سے بھرپور مصنوعات فراہم کرنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ویوو بہت تیزی سے ترقی کرتے ہوئے بہت سی نئی مارکیٹس میں اپنے قدم جما رہی ہے۔

(جاری ہے)



بہترین اور عمدہ سیلفیز:
ویوو کا یہ نیا فون ، 24 میگا پکزل فرنٹ کیمرہ سے مزین ہے جو بہترین اور شفاف سیلفیز لینے کی اہلیت رکھتا ہے۔

اس میں رنگوں کا تناسب اور تفاوت کا معیار ایسا رکھا گیا ہے کہ تصاویر میں جان پڑجاتی ہے۔

اس میں موجود تصویری الاگرتھم اور فیس بیوٹی 7.0 اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ آپ کی تصاویر ہمیشہ حقیقت سے قریب تر نظر آئیں اورچاہے روشنی کم ہو یا زیادہ، تصویر ہمیشہ صاف ہی آئے۔ اس میں موجود پورٹریٹ موڈ تصویر کے بیک گراؤنڈکو دھندلا دیتی ہے اور تصاویر میں ڈی ایس ایل آر کیمرہ جیسا انداز آجاتا ہے۔



فل ویوو ڈسپلے:
ویوو V7 میں موجود فل ویوو ڈسپلے 18:9 تناسب سکرین کا حامل ہے جس کی وجہ سے آپ کو 5.7 انچ کی سکرین میں زیادہ ڈسپلے سائز دیکھنے کو ملتا ہے۔ فون کی سکرین بڑی ہونے کے باوجود اسکی باڈی کا سائز ایک چھوٹے 5.2 انچ فون کے جتنا ہی ہے، جس میں عام طور پر سکرین کا تناسب 16:9 ہوتا ہے۔

فون میں سکرین اور باڈی کا تناسب 83.6 فیصد ہے جسکی وجہ سے سکرین کا سائز کافی بڑا معلوم ہوتا ہے اور صارفین گیمز اور ویڈیو کا زیادہ لطف اٹھا سکتے ہیں۔



برتر پرفارمنس:
V7 میں 14 نینو میٹر کوالکام سنیپ ڈریگن اکٹا کور چپ کا استعمال کیا گیا ہے، جس کے ساتھ خصوصی پرفارمنس کے لیے 4 گیگا بائیٹ ریم نصب ہے۔

فون میں 32 گیگا بائیٹ میموری موجود ہے، جبکہ اس کے اندر 256 گیگا بائیٹ تک کا میموری کارڈ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ویوو V7 میں موجود فن ٹچ او ایس 3.2 اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ کا فون تیزی سے کام کرے اور اس میں موجود فیچرز جیسے سمارٹ سپلٹ 3.0 اور ایپ کلون اسکی افادیت میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔


پاکستان میں ویوو وی 7 میڈیا لانچ



حفاظت کا بہترین انتظام:
ویوو کا یہ نیا فون فیس ایکسس ٹیکنالوجی کا حامل ہے جس کے ذریعے آپ باآسانی اپنے فون کی حفاظت کا اہتمام کرسکتے ہیں۔ یہ سسٹم صارف کے چہرے پر موجود 100 سے زائد پوائنٹس کے ذریعے اسکی شناخت کرتا ہے۔ اسکے ساتھ ہی ساتھ فون میں پشت کی جانب فنگر پرنٹ سنسر بھی نصب ہے جو فون کی دوہری حفاظت فراہم کرتا ہے۔



قیمت اور دستیابی:
V7 پاکستانی مارکیٹ میں 29 نومبر سے دستیاب ہوگا اور اس میں کالا اور سنہرا ، دو رنگ متعارف کروائے گئے ہیں۔ اس فون کی قیمت مارکیٹ میں 29،999 روپے رکھی گئی ہےاور یہ پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
فون کی تکنیکی معلومات:
• آپریٹنگ سسٹم: اینڈرائیڈ نوگٹ 7.1 ، گوگل پلے سٹور اور فن ٹچ آپریٹنگ سسٹم 3.2
• سکرین: 5.7 انچ آئی پی ایس، ان سیل ڈسپلے ٹیکنالوجی
• کیمرہ: 24 میگا پکزل فرنٹ f2.0اپرچر، 16 میگا پکزل بیک f2.0 اپرچر
• پراسیسر: کوالکام سنیپ ڈریگن 450، اکٹا کور 14 نینو میٹر چپ
• ریم: 4 گیگا بائیٹ
• پیمائش: 149.3 x 72.8 x7.9 ملی میٹر
• وزن: 139 گرام
• سٹوریج: 32 گیگا بائیٹ میمور ی اور 256 گیگا بائیٹ کارڈ سلوٹ
• کنیکٹیویٹی : یو ایس بی، وائی فائی، بلیوٹوتھ ، ایف ایم ، او ٹی جی
• نیٹورک: ڈؤل سٹینڈ بائی 4G, LTE, 3G اور 2G
• کارڈ سلوٹ: 2 نینوسم کارڈ اور 1 مائیکرو ایس ڈی کارڈ

تاریخ اشاعت: 2017-11-23

Your Thoughts and Comments