Vivo X20 UD with in-display fingerprint scanner arrives on TENAA

Vivo X20 UD With In-display Fingerprint Scanner Arrives On TENAA

ڈسپلے میں فنگر پرنٹ سکینر کے ساتھ vivo X20 Plus UD کا سرٹیفیکیشن سائٹ TENAA پر اندراج

کنزیومر الیکٹرونکس شو 2018 میں ویویو نے ڈسپلے میں ہی فنگر پرنٹ (in-display fingerprint) ڈسپلے کو متعارف کرایا تھا۔ کمپنی نے کہا تھا کہ وہ 2018 کے شروع میں ہی اس ٹیکنالوجی کے حامل فون کو مارکیٹ میں متعارف کرائیں گے۔ اب چینی سرٹیفیکشین سائٹ TENNA پر ایک فون vivo X20 Plus UD کا اندراج سامنے آیا ہے۔ یہ فون ریگولر ایکس 20 پلس جیسا ہی ہے لیکن اس میں رئیر پر فنگر پرنٹ سکینر نہیں ہے۔


vivo X20 Plus UD کا ڈسپلے 6.43 انچ ہے، جس کی ریزولوشن فل ایچ ڈی ہے۔

(جاری ہے)

ڈسپلے اصل میں او ایل ای ڈی پینل ہے۔ in-dispaly فنگرپرنٹ سکینر کے کام کرنے کے لیے اسی کی ضرورت ہوتی ہے۔ Synaptics کے مطابق سنسر روشنی کی مدد سے انگلیوں کی پوروں کا تجزیہ کرتا ہے، جو کہ عام ایل سی ڈی میں ممکن نہیں ہوتا۔اس فون میں سنیپ ڈریگن 660 چپ سیٹ، 4 جی بی ریم اور 128 جی بی کی انٹرنل سٹوریج ہے۔ فون کامین ڈوئل کیمرہ f/1.8 اپرچر کے ساتھ 12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کا ہے جبکہ سیلفی کیمرہ f/2.0 اپرچر کے ساتھ 12 میگا پکسل کا ہے۔اس فون کی بیٹری 3800 ایم اے ایچ کی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-01-16

More Technology Articles