VLC hits 3 billion downloads, and will soon add AirPlay support

VLC Hits 3 Billion Downloads, And Will Soon Add AirPlay Support

وی ایل سی میڈیا پلیئر 3 ارب بار ڈاؤن لوڈ ہو چکا ہے

اگر آپ کمپیوٹر پر ویڈیوز دیکھتے رہے ہیں تو وی ایل سی پلیئر سے لازمی واقف ہونگے۔ وی ایل سی اب تک کا سب سے بہترین ویڈیو پلیئر ہے۔ یہ نہ صرف اشتہارات سےپاک ہے بلکہ اوپن سورس بھی ہے۔ اس  کا انتظام ایک غیر تجارتی تنظیم VideoLAN چلاتی ہے۔
وی ایل سی نے حال ہی میں ایک بہت اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران ہی ڈیسک ٹاپ اور موبائل پلیٹ فارمز پر اس کے ڈاؤن لوڈز کی تعداد 3 ارب سے زیادہ ہوچکی ہے۔

ویڈیو لیبز کے شریک بانی اور سی ٹی او لودوفیک فاؤسٹ نے اپنے ٹوئٹ میں اس کامیابی کی تصدیق کی ہے۔
2018 کا سال ویڈیو لین کے لیے کافی اچھا رہا ہے۔ اس سال کروم کاسٹ کے لیے بھی وی ایل سی کی سپورٹ متعارف کرائی گئی ہے۔ اس سال وی ایل سی کا نیا ورژن 3.0.6 بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ورژن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں تیزی سے مقبول ہوتے فارمیٹ AV1 کی سپورٹ بھی شامل کی گئی ہے۔


ایک رپورٹ کے مطابق مستقل میں وی ایل سی میں ائیر پلے اور وی آر کی سپورٹ بھی شامل کی جائے گی۔ ائیر پلے کی سپورٹ تو اسی ماہ مرکزی ایپلی کیشن میں شامل کی جا سکتی ہے۔ اس سے اینڈروئیڈ صارفین بھی وی ایل سی ایپ سے ویڈیو فائلز کو ائیر پلے سپورٹڈ ڈیوائسز جیسے ایپل ٹی وی پر بھیج سکیں گے۔
کنزیومرالیکٹرونکس شو میں ویڈیو لین نے بتایا کہ کس طرح وی ایل سی وی آر فارمیٹ کو ہینڈل کرے گا۔
اس کے لیے وی ایل سی کی ٹیم نے بڑی کمپنیوں کے وی آر ہیڈ سیٹ کی ریورس انجینرنگ کر کے اسے وی ایل سی کے قابل بنایا ہے۔ اس طرح ویڈیو لین کو ہیڈ سیٹ بنانے والوں کی ایس ڈی کے پر بھروسہ نہیں کرنا پڑےگا۔ اس طرح کی کٹس وی ایل سی ایپ کا سائز کئی سو ایم بی بڑھا سکتی ہیں لیکن جو طریقہ وی ایل سی کی ٹیم نے استعمال کیا ہے اس سے ایپ کا سائز صرف ایک ایم بی بڑھا ہے۔
تاریخ اشاعت: 2019-01-11

More Technology Articles