WARID 4G LTE COVERAGE EXPANDS TO 34 CITIES NATION WIDE

WARID 4G LTE COVERAGE EXPANDS TO 34 CITIES NATION WIDE

وارد نے 4 جی ایل ٹی ای کوریج کو مزید چار شہروں تک بڑھا دیا

پاکستان کے 30بڑے شہروں میں 4 جی ایل ٹی ای سروس لانچ کرنے کے بعد وارد نے اپنے 4 جی ایل ٹی ای نیٹ ورک کو چار مزید شہروں حافظ آباد، جہلم، مانسہرہ اور حب تک پھیلا دیا ہے۔
ان چار شہروں میں 4 جی ایل ٹی ای سروس لانچ کرنے کے ساتھ ساتھ وارد درج ذیل سہولیات بھی دے رہا ہے۔
• 4جی ایل ٹی ای ہینڈ سیٹ رکھنے والے وارد صارفین مفت میں 4 جی سم حاصل کر سکتے ہیں۔


• وارد صارفین فری ٹرائل کے طور پر 5 دن تک ایک جی بی ڈیٹا استعمال کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


• مخصوص آؤٹ لٹس پر جی فائیو ایل ٹی ای 2 اور ایل ٹی ای 3 ہینڈ سیٹ 6999 اور 10999 روپے میں دستیاب ہے۔جس کے ساتھ پورے سال کے لیے 24 جی بی انٹرنیٹ بالکل مفت ہوگا۔
وارد کی یہ پیش کش تمام نئے، پرانے اور نیٹ ورک تبدیل کرنے والے صارفین کے لیے ہے۔وارد 4 جی ایل ٹی ای اب ان شہروں میں دستیاب ہے۔


کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، پشاور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، شیخوپورہ، مری، کوئٹہ، واہ، ٹیکسلا، حیدرآباد، بھوربن، جامشورو، ایبٹ آباد، ڈسکہ، کوٹ عبدالمالک، شرقپور، لالا موسیٰ، کاموکی، مریدکے، ساہیوال، سرگودھا، اوکاڑہ، گوادر، تربت، قصور، حافظ آباد، جہلم، مانسہرہ اورحب۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-30

More Technology Articles