Warid Introduced Warid Mahana offer

Warid Introduced Warid Mahana Offer

وارد ماہانہ آفر

وارد نے اپنے صارفین  کی انٹرنیٹ اور دیگر  ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک ماہانہ آفر متعارف کرائی  ہے۔

تفصیلات
اس آفر کے تحت وارد کے تمام پری پیڈ صارفین2جی / 4 جی نیٹ ورک پر انٹرنیٹ استعمال کرنے کےعلاوہ کالز اور ایس ایم ایس بھی کر سکتے ہیں۔اس ماہانہ آفر کی قیمت 499 روپے ہے، جس میں تمام ٹیکسز شامل ہیں۔اس آفر کے تحت وارد کے پری پیڈ صارفین ایک ماہ میں وارد سے وارد 1500 ، وارد سے دوسرے نیٹ ورکس پر 50 منٹ استعمال کرسکتےہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ صارفین 1500 ایس ایم ایس اور 2جی اور 4 جی پر 1500 ایم بی انٹرنیٹ استعمال کر سکتے ہیں۔

ایکٹیویشن کا طریقہ کار
وارد کے پری پیڈ صارفین اپنے موبائل سے *99*33#ڈائل کر کے ماہانہ آفر حاصل کر سکتے ہیں۔ *99*33#سٹرنگ ڈائل کرنے کی قیمت ایک روپیہ علاوہ ٹیکس ہے۔

بقایا سٹیٹس
استعمال شدہ منٹس، ایس ایم ایس اورانٹرنیٹ کی تفصیلات جاننے کےلیے  *200*506#ڈائل کریں۔

مدت معیاد
محدود مدت کے لیے متعارف کرائی گئی اس آفر کی کی مدت معیاد 30 دن ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-10-11

More Technology Articles