Warid Launches Go Global Offer for New Postpaid Subscribers

Warid Launches Go Global Offer For New Postpaid Subscribers

واردکی نئی ”گو گلوبل“ آفر

وارد نے نئے پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے ایک نئی پیشکش ”گو گلوبل“ متعارف کرائی ہے، جس کے تحت نئے پوسٹ پیڈ صارفین ، سبسکرائب کرانے کے پہلے تین مہینے آن نیٹ اور انٹرنیشنل کالز کے لیے مفت منٹ حاصل کر سکتے ہیں۔اس پیشکش کے تحت صارفین 1000 آن نیٹ منٹ حاصل کرنے کے علاوہ امریکا، کینیڈا، چین، اٹلی، فرانس، جرمنی اور برطانیہ میں کالز کرنے کے لیے 100 منٹس بھی حاصل کر سکتے ہیں۔



ایکٹیویشن کا طریقہ کار
اس آفر کوایکٹیویٹ کرنے کے لیے اپنے موبائل سے *450#ڈائل کریں اور اس کے بعد Global لکھ کر 4000 پر بھیج دیں۔

شرائط و ضوابط
• یہ پیشکش ایسے نئے پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے ہے جنہوں نے وارد فرنچائز یا بزنس سنٹر کےذریعے نیا کنکشن حاصل کیا ہو یا فرنچائز اور بزنس سنٹر کے ذریعے ہی وارد پر پورٹ ان ہوئے ہوں۔

(جاری ہے)


• یہ پیشکش WP 250، WP 500، WP 750، WP 1500اور WP 2500 پیکیجیز پر دستیاب ہوگی۔
• بین الاقوامی مفت منٹس امریکا(لینڈ لائن اور موبائل)، کینیڈا(لینڈ لائن اور موبائل)، چین(لینڈ لائن اور موبائل)، برطانیہ(لینڈ لائن)،فرانس(لینڈ لائن)، جرمنی(لینڈ لائن) اور اٹلی(لینڈ لائن) کے لیےہی دستیاب ہیں۔
• WP سے دوسرے پیکیجیز پر منتقل ہونے کی صورت میں یہ پیشکش موثر نہیں رہے گی۔
• کنکشن کے لیے سیکورٹی ڈیپازٹ جمع کرانا ضروری ہوگا ۔
• یہ پیشکش صرف 3 ماہ کے لیے ہوگی۔
• صارفین اس پیشکش سے صرف ایک بار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
• 1نومبر 2015 کے بعد خریدے گئے یا پورٹ ان ہونے والے صارفین ہی اس پیشکش سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2015-11-03

More Technology Articles