WARID LAUNCHES INTERNATIONAL CALLING OFFER

WARID LAUNCHES INTERNATIONAL CALLING OFFER

وارد انٹرنیشنل کالنگ آفر

وارد نے اپنے صارفین کے لیے انٹرنیشنل کالنگ آفر کا اعلان کیا ہے۔ اس آفر کےتحت صارفین امریکا(لینڈ لائن+موبائل)، کینیڈا(لینڈ لائن+موبائل)، یوکے(لینڈ لائن)، چین (لینڈ لائن+موبائل)، فرانس(لینڈ لائن)، اٹلی(لینڈ لائن) اور جرمنی (لینڈ لائن) میں اپنے چاہنے والوں سے لمبی کال کر سکتے ہیں۔ وارد کی یہ آفر پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ دونوں طرح کے صارفین کے لیے ہے تاہم پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے قیمتیں الگ الگ ہیں۔

اس آفر کے ایک پلان کے تحت پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ صارفین 100 روپے میں ایک ماہ کے لیے 125 منٹ حاصل کر سکتے ہیں تاہم 10 روپے میں 10 منٹ اور 60 روپے میں 70 منٹ کا پلان صرف پری پیڈ صارفین کے لیے ہے۔
وارد پوسٹ پیڈ صارفین اس آفر سے فائدہ اٹھانے کے لیے پہلے اپنی آئی ایس ڈی ایکٹیویٹ کرا لیں۔

(جاری ہے)

پری پیڈ صارف صر ف *554*priceplan#ڈائل کر کے اس پیش کش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

پوسٹ پیڈ صارفین 321 پر کال کر کے آئی ایس ڈی ایکٹیویٹ کرانے کے بعد *554*priceplan#ڈائل کر کے اس آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ صارفین *554*100#ڈائل کر کے 125 منٹ حاصل کر سکتے ہیں اور سبسکرائب کرنے کے بعد*200*101# ڈائل کر کے 10 روپے کے پلان، *200*102# ڈائل کر کے 60 روپے کے پلان اور*200*103# ڈائل کر کےماہانہ پلان کا بیلنس جان سکتے ہیں۔پوسٹ پیڈ صارفین 321 ڈائل کر کے اپنا بیلنس جان سکتے ہیں۔ایک دفعہ مدت یا منٹس ختم ہونے پر انٹرنیشنل کال کے چارجز ٹیرف کے مطابق چارج ہونگے۔

تاریخ اشاعت: 2016-01-30

More Technology Articles