Warid Launches Warid Stream App, A Complete Entertainment Service

Warid Launches Warid Stream App, A Complete Entertainment Service

وارد سٹریم ایپلی کیشن

کچھ ماہ پہلے وارد نے وارد سپورٹس اور وارد موبائل ورلڈ سروسز متعارف کرائی تھیں۔ اب وارد نے وارد سٹریم کے نام سے نئی آڈیو ویڈیو سٹریمنگ سروس متعارف کرائی ہے۔
وارد کا کہنا ہے کہ اس کی نئی سروس سے صارفین سب سے بڑی آڈیو کیٹلاگ سے اپنی پسند کا میوزک اور ویڈیو ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔وارد کا کہا ہے کہ وارد سٹریم سے پانچ لاکھ مغربی، بھارتی اور مقامی آڈیو او ر ویڈیوگانوں سے محظوظ ہو سکتے ہیں۔

اس سروس کے تحت صارفین ایپلی کیشن اور ویب سائٹ پر فلموں، حمد و نعت اور ویڈیو کلپس وغیرہ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
وارد سٹریم سروس کے صارفین آڈیو گانے سنتے یا ویڈیو دیکھتے ہوئے اپنی پلے لسٹ بھی بنا سکتے ہیں۔ صارفین آڈیو یا ویڈیو کو فیس بک یا دوسری میسجنگ ایپلی کیشن سے شیئر بھی کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


سب سے خاص بات یہ ہے کہ کوئی بھی گانا سنتے ہوئے اسے اپنی رنگ بیک ٹون بنایا جا سکتا ہے۔

اس کے لیے کسی الگ ایپلی کیشن کی ضرورت نہیں۔
وارد کا کہنا ہے ڈائنامک چارجنگ سے صارفین صرف اُن گانوں کی پے منٹ کریں گے، جو وہ سنیں گے۔ صارفین سے جی پی آر ایس یا دیگر چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔
وارد سٹریم سے صارفین آڈیو میوزک ٹریکس، ویڈیو میوزک ٹریکس، مشہور ویڈیو کلپس، مکمل فلمیں ، سپورٹس ویڈیو اور لائیوکرکٹ میچز اور دوسری تفریحی ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔


سبسکرائب کرنے کا طریقہ
وارد سٹریم سروس کو سبسکرائب کرنے کے لیے SUB لکھ کر 6660 پر بھیج دیں یا 6660 ڈائل کریں یا waridstream.comوزٹ کریں۔

سروس چارجز
• آئی وی آر کال چارجز: 0.06 روپے علاوہ ٹیکس فی منٹ
• 6660 پر ایس ایم ایس کرنے چارجز: 0.06 روپے علاوہ ٹیکس فی ایس ایم ایس

پری پیڈ صارفین کے لیے
• سبسکرپشن چارجز: 5روپے علاوہ ٹیکس
• سروس کا کرایہ(یومیہ):5 روپے علاوہ ٹیکس
• یومیہ کوٹہ کے بعد ڈیفالٹ چارجز:2کلپس اور ایک ڈاؤن لوڈ کے لیے1 روپے علاوہ ٹیکس
• یومیہ کوٹہ:10 کلپس یا 1 مووی، 5 ڈاؤن لوڈ

پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے
• سبسکرپشن چارجز (ماہانہ): 150 روپے علاوہ ٹیکس
• یومیہ کوٹہ کے بعد ڈیفالٹ چارجز:5 روپے علاوہ ٹیکس
• یومیہ کوٹہ:10 کلپس یا 1 مووی، 5 ڈاؤن لوڈ

وارد سٹریم سروس تک رسائی کا طریقہ
وارد کے پری پیڈ اور پوسٹ صارفین اپنے اینڈوئیڈ سمارٹ فون پر پلے سٹور سے ایپلی کیشن انسٹال کر سکتے ہیں یا پھر waridstream.comپروزٹ کر کے اس سروس سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2015-12-22

More Technology Articles