Warid Telecom introduces Warid Data Sim

Warid Telecom Introduces Warid Data Sim

وارد نے واردڈیٹا سم متعارف کرادی

وارد نے حال ہی میں ایک نئی سم متعارف کرائی ہے جس کا نام وارد ڈیٹا سم ہے۔اس سم کی مدد سے واردکے صارفین ہر وقت انٹرنیٹ سے جڑے رہ سکتے ہیں۔وارد اپنے صارفین کو ڈیٹا سم کے تحت 5 جی بی سے 35 جی بی تک کے مختلف پیکیجیز دے رہا ہے۔ وارد ڈیٹا سم عام کال اور ایس ایم ایس کے لیے نہیں بلکہ سمارٹ ڈیوائسسز جیسے ٹیبلٹس اور آئی پیڈ وغیرہ کو انٹرنیٹ سے مربوط کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔

وارد ڈیٹا سم صرف ڈیٹا سروس فراہم کرتی ہے۔

پیکیجیز
وارد ڈیٹا سم کے تحت وارد کئی طرح کے پیکیجیز پیش کر رہا ہے، جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔
• قیمت 500 روپے، سیکورٹی 1000روپے، ڈیٹا کا حجم 5 جی بی، شیئرڈ کنکشن کوئی نہیں
• قیمت 800 روپے، سیکورٹی 1500 روپے، ڈیٹا کا حجم 8 جی بی، شیئرڈ کنکشن کوئی نہیں
• قیمت1500 روپے، سیکورٹی 2000 روپے، ڈیٹا کا حجم 15 جی بی، شیئرڈ کنکشن 2
• قیمت 2000 روپے، سیکورٹی 2500 روپے، ڈیٹا کا حجم 20 جی بی، شیئرڈ کنکشن 2
• قیمت 3000 روپے، سیکورٹی 3500 روپے، ڈیٹا کا حجم 35 جی بی، شیئرڈ کنکشن 2

دستیابی اور قیمت
وارد ڈیٹا سم وارد کے تمام بزنس سنٹر پر دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

سم کی قیمت 150 روپے ہیں تاہم وارد کےصارفین کو سیکورٹی کی مد میں پیکیجیز کے لحاظ سے مزید پیسے جمع کرانا ہونگے

شرائط و ضوابط
• پیکیج سے ہٹ کر 0.2روپے فی ایم بی چارج ہونگے
• انٹرنیٹ شیئرنگ کنکشن، ڈیٹا بنڈل اور ری چارج وغیرہ کو سیلف کیئر پورٹل(www.mifi.waridtel.com) وزٹ کر کے یا 321 ڈائل کرکے بھی منظم کیا جا سکتا ہے۔
• پری پیڈ صارفین جب ایک بنڈل استعمال کر لیں تو سیلف کیئر پورٹل سے دوسرا بنڈل بھی ایکٹیویٹ کیا جا سکتا ہے۔
• سیکورٹی ڈیپازٹ اور ٹیکس لاگو ہونگے۔
• ایکٹیویشن پراسس پی ٹی اے کی ہدایات کےمطابق ہوگا.

تاریخ اشاعت: 2015-08-23

More Technology Articles