WD introduces SanDisk Ultra microSDXC card with 400 GB capacity

WD Introduces SanDisk Ultra MicroSDXC Card With 400 GB Capacity

ویسٹرن ڈیجیٹل نے 400 جی بی گنجائش کا سان ڈسک الٹرا مائیکرو ایس ڈی ایکس سی کارڈ متعارف کرا دیا

آئی ایف اے 2017 میں سان ڈسک نے 400 جی بی گنجائش کا نیا مائیکرو ایس ڈی کارڈ متعارف کرایا ہے۔ جو اس وقت مارکیٹ میں سب سے زیادہ گنجائش اور قیمت والا کارڈ ہے۔ اس کارڈ کی قیمت 250 ڈالر ہے ۔اس سے پہلے سام سنگ کا 256 جی بی کا مائیکرو ایس ڈی کارڈ سب سے بڑا کارڈ تھا،جس کی قیمت اب بھی 150 ڈالر ہے۔
ٹرانسفر سپیڈ کے لحاظ سے دیکھا جائے تو 400 جی بی کے نئے سان ڈسک کارڈ کی زیادہ سے زیادہ رفتار 100 میگا بائٹ فی سیکنڈ ہے یعنی صارفین اس کارڈ پر ایک منٹ میں 1200 تصاویر منتقل کر سکتے ہیں یا کارڈ میں 40 گھنٹوں کی فل ایچ ڈی موویز محفوظ کر سکتے ہیں۔

اس کی کلاس SDXC UHS-I ہے۔ اس کی درجہ بندی App Performance Class A1بھی ہے ، یہ درجہ بندی یا ریٹنگ ظاہر کرتی ہے کہ یہ کارڈ ایپس بھی چلا سکتا ہے۔
کمپنی نے بھی آئی فونز کے لیے SanDisk iXpand Baseبھی متعارف کرائی ہے، جس سے ایپل کے صارفین چارجر/ پورٹ ایبل ہارڈ ڈرائیو پر خود کار طریقے سے فائلوں اور فوٹوز کا بیک اپ لے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


ویسٹرن ڈیجیٹل کو امید ہے کہ 2017 میں 150ارب ایپس انسٹال کی جائیں گی، اکثر سمارٹ فون صارفین ان ایپس کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ پر انسٹال کریں گے۔
اس نئے مائیکروایس ڈی کارڈ کے ساتھ 10 سال کی وارنٹی بھی دی جا رہی ہے۔ iXpand بیس میں 256 جی بی کا ڈیٹا سٹور ہو سکتا ہے جبکہ اس کی قیمت 49.99 ڈالر سے 199.99 ڈالر ہے۔

WD introduces SanDisk Ultra microSDXC card with 400 GB capacity
تاریخ اشاعت: 2017-08-31

More Technology Articles