Wearable sensor can detect imminent opioid overdose

Wearable Sensor Can Detect Imminent Opioid Overdose

وئیر ایبل سنسر جسم میں منشیات کی زیادہ مقدار کی فوری نشاندہی کر سکتا ہے

امریکا میں 1999 اور2016 کے درمیان منشیات کی زیادہ مقدار سے مرنے والوں کی تعداد تین گنا بڑھ گئی ہے۔ 2018 میں منشیات کے زیادہ استعمال   ہرروز 115  افراد  اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔  اب کارنیگی  ملون یونیورسٹی کے طلباء نے ایک ایسی وئیر ایبل ڈیوائس بنائی ہے جو منشیات کی ممکنہ زیادہ مقدار پر  ڈیوائس پہننے والے کو مطلع کرتی ہے، جس کے بعد احتیاطی تدابیر اختیار کر کے جان جانے کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)


ہوپ بینڈ (HopeBand) نامی یہ سنسر منشیات کی زیادہ مقدار استعمال کرنے پر الارم بجاتا ہےاور ڈیوائس پہننے والے شخص کی لوکیشن پر مشتمل ٹیکسٹ میسج بھیجتا ہے۔ یہ ڈیوائس مختلف سنسرز کی مدد سے خون میں آکسیجن کی کم مقدار کی تشخیص کرتا ہے۔ اگر یہ ڈیوائس دیکھے کہ 10 سیکنڈ تک خون میں آکسیجن کی مقدار کم ہے تو اس کا الارم بجنا شروع ہو جاتا ہے۔
اس ڈیوائس کو بنانے والے ٹیم نے ابھی اس کے حقیقی دنیا میں تجربات نہیں کیے لیکن اُن کا کہنا ہے کہ لیبارٹری میں سیمولیٹڈ ان پٹس پر اس نے مثبت نتائج فراہم کیے ہیں۔
ہوپ بینڈ ابتدائی طور پر منشیات استعمال کرنے والوں کو مفت میں فراہم کیا جائےگا لیکن بتدریج اس کا ایک تجارتی ورژن بھی متعارف کرایا جائے گا، جس کی قیمت 16 ڈالر سے 20 ڈالر ہوگی۔
تاریخ اشاعت: 2018-12-28

More Technology Articles