WhatsApp adds photo filters and albums on iOS

WhatsApp Adds Photo Filters And Albums On IOS

وٹس ایپ نے آئی او ایس پر فوٹو فلٹرز اور البمز شامل کر دئیے

وٹس ایپ نے آئی او ایس ایپلی کیشن میں تین نئے فیچرز شامل کیے ہیں۔ پہلا فیچر البم کا ہے۔ اب جو صارفین ایک ساتھ پانچ تصاویر بھیجیں گے وٹس ایپ انہیں خود کار طریقے سے البم میں بدل دے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ زیادہ تصاویر بھیجنے پر چیٹ میں تصاویر کا رش نہیں لگے گا۔صارفین البم پر ایک دفعہ ٹیپ کر کے تصاویر کو فل سکرین میں دیکھ سکیں گئے۔

(جاری ہے)


وٹس ایپ نے فیس بک کی دوسری ایپ کی طرح کیمرہ میں فلٹرز کو بھی متعارف کرایا ہے۔ اس وقت وٹس ایپ میں صرف پانچ فلٹرز شامل کیے گئے ہیں۔
ایک دوسرا فیچر رپلائی شارٹ کٹ کا ہے۔ کسی بھی میسج کو دائیں طرف سے سوائپ کریں تو رپلائی لکھنا شروع کر دیں۔
اینڈروئیڈ میں ان فیچرز کی دستیابی کے حوالے سے ابھی تک کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-07

More Technology Articles