WhatsApp adds picture-in-picture support for video calls

WhatsApp Adds Picture-in-picture Support For Video Calls

وٹس ایپ نے ویڈیو کالز کے لیے پکچر ان پکچر سپورٹ متعارف کرا دی

وٹس ایپ نے اپنے مستحکم ورژن میں وہ فیچرز متعارف کرا دئیے ہیں جوکچھ عرصہ پہلے بیٹا ورژن میں متعارف کرائے گئے تھے۔وٹس ایپ صارفین اب پکچر ان پکچر ویڈیو کالز اور ٹیکسٹ سٹیٹس سے بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


پکچر ان پکچر اینڈروئیڈ اوریو کا وہ فیچر ہے جس سے صارفین مین ایپلی کیشن کے سامنے نہ ہونے کے باوجود بھی چھوٹی سی ونڈو میں ویڈیو دیکھ سکتےہیں۔ اس فیچر سے صارفین ویڈیو کال کے دوران اپنی ونڈو کو چھوٹا کر کے فون میں کوئی اور ایپ کھول سکتےہیں یا کوئی اور کام کر سکتےہیں۔
پکچر ان پکچر کا یہ فنکشن ابھی صرف اینڈروئیڈ اوریو ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-09

More Technology Articles