WhatsApp backups will not be end-to-end encrypted on Google Drive

WhatsApp Backups Will Not Be End-to-end Encrypted On Google Drive

گوگل ڈرائیو پر وٹس ایپ بیک اپ اینڈ ٹو ایند انکرپٹڈ نہیں ہوگا

کچھ دن پہلے ہی گوگل نے اعلان کیا تھا کہ گوگل ڈرائیو پر موجود وٹس ایپ بیک اپ کی سٹوریج کو صارف کے سٹوریج کوٹہ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ اس سے جہاں صارفین کو کافی سہولت ہوگی وہاں کچھ نقصان بھی ہوگا۔ اب گوگل ڈرائیو موجود وٹس ایپ بیک اپ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ نہیں ہوگا۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر کوئی ہیکر آپ کے گوگل ڈرائیو تک رسائی حاصل کر لیتا ہے تو وہ آرام سے آپ کی چیٹ ہسٹری کو کھنگال سکتا ہے۔

(جاری ہے)


وٹس ایپ صارفین اگر صرف چیٹ کا بیک اپ لیں تو اس کا سائز کچھ زیادہ نہیں ہوتا لیکن میڈیا فائلز کے بیک اپ کی صورت میں وٹس ایپ بیک اپ کا سائز کئی جی بی تک کا ہو جاتا ہے۔ ایسے میں گوگل ڈرائیو کی وٹس ایپ بیک اپ کے لیے سٹوریج کوٹہ استعمال نہ کرنے پیش کش جہاں ایک زبردست سہولت ہے وہاں بیک اپ کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا نہ ہونا سیکورٹی کے حوالے سے ایک مسئلہ ہے۔ اس کے لیے صارفین کو وٹس ایپ اور گوگل ڈرائیو کے سیکورٹی آپشنز، جیسے دوہری تصدیق وغیرہ ، استعمال کرنے چاہیے۔

تاریخ اشاعت: 2018-08-30

More Technology Articles