WhatsApp call exploit let attackers slip spyware on to phones

WhatsApp Call Exploit Let Attackers Slip Spyware On To Phones

وٹس ایپ کی ایک خرابی سے ہیکر فون میں سپائی وئیر انسٹال کر سکتے ہیں

وٹس ایپ اور اسرائیلی  سافٹ وئیر ڈویلپر  این ایس ا و گروپ دونوں نے تصدیق کی ہے کہ وٹس ایپ کالنگ  کی ایک خرابی کے باعث   ہیکر فون میں این ایس ا و کا پیگاسس سافٹ وئیرانسٹال کر  سکتے ہیں۔ ایسا صرف اینڈروئیڈ پر ہی نہیں بلکہ آئی او ایس ایپ میں بھی ممکن ہے۔ یہ ٹول ڈیوائس کو اس  وقت بھی  متاثر کرتا ہے جب  فون کال کو نا اٹھایا جائے۔یہ فون کال ایپ کی لاگ میں بھی ظاہر نہیں ہوتیں۔
انسٹال ہونے کے بعد پیگاسس فون کا مائیک، کیمرہ، لوکیشن اور میسجنگ  انفارمیشن  استعمال کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)


 اس خرابی کو استعمال کرنے والے ہیکروں  کی شناخت نہیں ہوسکی۔ اندازہ ہے کہ ان کا تعلق مشرق وسطیٰ کے ممالک سے ہے۔وائس کال کی اس خرابی سےانسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے  مشہور لوگوں کو نشانہ بنانے کی ناکام  کوشش کی جا چکی ہے۔این ایس او ماضی میں بھی انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے لوگوں اور مشرق وسطیٰ کےممالک  انٹیلی جنس ایجنسیوں کو  نشانہ بنانے کی کوشش کر چکا ہے۔وٹس ایپ نےا س حوالے سے امریکی محکمہ انصاف اور ہیومن رائٹس گروپس کو خبردار کر دیا ہے۔ وٹس ایپ خود بھی اس خرابی کو دور کرنے کے لیے کام  کررہا ہے۔ امید ہے کمپنی جلد ہی اس خرابی کو دور کر دے گی۔

تاریخ اشاعت: 2019-05-14

More Technology Articles