WhatsApp confirms Status tab will soon start displaying ads

WhatsApp Confirms Status Tab Will Soon Start Displaying Ads

وٹس ایپ نے سٹیٹس ٹیب میں جلد ہی اشتہارات دکھانے کی تصدیق کر دی

ستمبر میں وٹس ایپ کے شریک بانی برائن آکٹن نے بتایا تھا کہ مارک زکر برگ نے وٹس ایپ کی خریداری مکمل ہونے سے پہلے ہی اس سے کمائی کا منصوبہ بنا لیا تھا۔ آج وٹس ایپ کے وائس پریزیڈنٹ کرس ڈینئل نے ایپلی کیشن میں اشتہارات آنے کی تصدیق کی ہے۔ یہ اشتہارات وٹس ایپ کی سٹیٹس ٹیب میں دکھائیں جائیں گے۔ فیس بک کی تازہ ترین مالیاتی رپورٹ کے مطابق اس وقت 450 ملین صارفین ہر روز اس فیچر کو استعمال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)


فیس بک چونکہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن پر زور دیتا ہے، اس لیے فیس بک ڈیوائسز کا ڈیٹا تو حاصل نہیں کرے گا لیکن اشتہارات دکھانے کے لیے فیس بک کا ایڈورٹائزنگ سسٹم ہی استعمال کیا جائے گا۔ فیس بک پروفائلز کے ساتھ درج فون نمبروں کی بنیاد پر اشتہارات دکھانے کے لیے صارفین کو ٹارگٹ کر سکتا ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ صارفین حتمی طور پر کس تاریخ سے وٹس ایپ میں اشتہارات دیکھیں گے لیکن یہ واضح ہے کہ  وٹس ایپ میں سب سے پہلے اشتہارات آئی او ایس صارفین کو جھیلنا پڑیں گے، جس کے بعد اینڈروئیڈ صارفین کی باری آئے گی۔
تاریخ اشاعت: 2018-10-31

More Technology Articles