WhatsApp ditches Apple’s emoji to unveil its own unnecessary alternative

WhatsApp Ditches Apple’s Emoji To Unveil Its Own Unnecessary Alternative

وٹس ایپ اب ایپل کی ایموجی استعمال کرنے کی بجائے اپنی ایموجیز متعارف کرائے گا

وٹس ایپ اب اپنے ایموجی کے لیے ایپل پر انحصار نہیں کرے گا۔ فیس بک کی ملکیتی کمپنی اب اپنی ایموجیز متعارف کرائے گی۔
نئے ڈیزائن کے ایموجی ابھی اینڈروئیڈ بیٹاورژن میں دستیاب ہے۔ ابھی تک وٹس ایپ اپنی اینڈروئیڈ، آئی او ایس اور ویب ایپ کے لیے ایپل کے ایموجی استعمال کرتا رہا ہے۔

(جاری ہے)


اگرچہ وٹس ایپ کا یہی کہنا ہے کہ وہ اپنے ایموجی متعارف کرارہا ہے لیکن وٹس ایپ کے ایموجی دیکھ کر صاف پتا چلتا ہے کہ یہ ایپل کے ایموجیز سےمتاثر ہوکر ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

اس لیے ایسا نہیں کہا جاسکتا ہے کہ صارفین اس تبدیلی کو بہت زیادہ سراہیں گے بلکہ وٹس ایپ کے نئے ایموجی اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے صارفین کو کنفیوژ کر دیں گے۔
اینڈروئیڈ کی بیٹا ایپ میں کامیاب تجربات کے بعد وٹس ایپ انہیں آئی او ایس کے لیے بھی جاری کر سکتا ہے۔

WhatsApp ditches Apple’s emoji to unveil its own unnecessary alternative
تاریخ اشاعت: 2017-10-03

More Technology Articles