WhatsApp finally adds fingerprint lock to its Android app

WhatsApp Finally Adds Fingerprint Lock To Its Android App

وٹس ایپ نے اینڈروئیڈ ایپ کے لیے فنگرپرنٹ لاک کا فیچر متعارف کرا دیا

وٹس ایپ  نے اعلان کیا ہے کہ اب  اینڈروئیڈ صارفین ایپلی کیشن کو فنگرپرنٹ سنسر سے بھی لاک کر سکتے ہیں۔ اس نئے فیچر سے و ٹس ایپ کی سیکورٹی مزید بہتر ہو جائے گی۔ اس فیچر سے فون انلاک ہونے کے باوجود وٹس ایپ کھولتے ہوئےایک بار پھر فنگرپرنٹس مہیا کرنے ضروری ہونگے۔
یہ فیچر پچھلے فروری میں آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے جاری کیا گیا تھا۔ اب اسے اینڈروئیڈ ڈیوائسز کے لیے جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو پہلے  Settings مینو سے Account اور پھر Privacy کے تحت Fingerprint Lock کا انتخاب کرنا ہوگا۔
اس فیچر سے آپ فنگرپرنٹ سے  ایپ کو کھول سکیں گے لیکن یاد رہے کہ اس فیچر کے باوجود وٹس ایپ پر آنے والی فون کالز کا جواب ایپ کے لاک ہوتے ہوئے بھی دیا جا سکتا ہے۔
اس فیچر سے صارفین ایپ کے لاک ہونے کا  وقت فوری، 1 منٹ بعد اور 30 منٹ بعد منتخب کر سکتے ہیں۔اس فیچر سے صارفین چاہیں تو نوٹی فیکیشن میں  میسج کا ٹیکسٹ  اور بھیجنے والا نام بھی دیکھ سکتے ہیں اور چاہیں تو نوٹی فیکیشن کو غیر فعال کر سکتے ہیں۔
WhatsApp finally adds fingerprint lock to its Android app
تاریخ اشاعت: 2019-10-31

More Technology Articles