WhatsApp for Android gains Picture in Picture mode

WhatsApp For Android Gains Picture In Picture Mode

اینڈروئیڈ کے لیے وٹس ایپ میں پکچر اِن پکچر موڈ شامل کر دیا گیا

وٹس ایپ نے اینڈروئیڈ صارفین کےلیے نت نئے فیچرز متعارف کرانے کا سلسلہ ابھی روکا نہیں ہے۔ اگر آپ وٹس ایپ بیٹا ٹیسٹر ہیں تو ان فیچرز کو دوسرے صارفین سے پہلے استعمال کر سکتے ہیں۔
کل وٹس ایپ نے بیٹا ایپ کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے۔ اس میں ایک فیچر سوائپ سے رپلائی کرنے کا ہے۔ یہ فیچر آئی او ایس صارفین کافی عرصے سے استعمال کر رہے تھے جبکہ اینڈروئیڈ صارفین کئی ماہ سے اس کے آنے کا انتظار کر رہے تھے۔


آج وٹس ایپ میں ایک اور ایسا فیچر شامل کیا گیا ہے جو آئی او ایس صارفین ایک عرصے سے استعمال کر رہے ہیں۔ یہ فیچر پکچر ان پکچر موڈ کا ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو اپنی ایپلی کیشن ورژن 2.18.301 پر اپ ڈیٹ کرنی پڑے گی۔
پکچر ان پکچر موڈ سے وٹس ایپ کے اینڈروئیڈ صارفین وٹس ایپ ایپلی کیشن میں رہتے ہوئے ہی یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام اور سٹریم ایبل ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔

(جاری ہے)

یعنی اب صارفین چیٹ میں لنک ملنے پر ایپلی کیشن میں رہتے ہوئے ہی پکچر ان پکچر موڈ میں انہیں پلے کر سکیں گے۔ اس سے صارفین ویڈیو بھی دیکھتے رہیں گے اور چیٹ بھی جاری رکھ سکیں گے۔
بظاہر ابھی اس فیچر میں ایک مسئلہ سامنے آیا ہے۔ جب صارفین ایک چیٹ ونڈو سے دوسری پر سوئچ کرتے ہیں تو ویڈیو چلنا بند ہو جاتی ہے۔ چونکہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے، اس لیے امید ہے کہ اس میں موجود خامیوں کو مستحکم ورژن میں ٹھیک کر لیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2018-10-03

More Technology Articles