WhatsApp for iPhone update adds new Siri related feature

WhatsApp For IPhone Update Adds New Siri Related Feature

وٹس ایپ نے آئی فون کے لیے سری سے متعلقہ نئے فیچرز شامل کر دئیے

وٹس ایپ اپنی آئی او ایس ایپ میں کئی تبدیلیاں کر چکا ہے۔ اب کی بار سری سے متعلقہ ایک اور فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ اگر آپ آئی فون پر وٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو جلد ہی آپ سری کو استعمال کرتے ہوئے وٹس ایپ گروپس میں بھی پیغامات بھیج سکیں گے۔
اس سےپہلے وٹس ایپ کے آئی او ایس صآرفین سری کے استعمال سے صرف انفرادی رابطہ نمبروں پر پیغام بھیج سکتے تھے۔

(جاری ہے)

سری کو استعمال کرتے ہوئے گروپس میں میسج بھیجنا کافی آسان ہے۔ اگر آپ سری سے وٹس ایپ گروپ میں میسج بھیجنا چاہتے ہیں تو گروپ کو سلیکٹ کریں اور میسج لکھوانا شروع کر دیں۔ مسیج بھیجنے سے پہلے سری آپ سے ایک بار تصدیق چاہے گی، جس کے بعد پیغام بھیج دیا جائے گا۔ اگرچہ اس اپ ڈیٹ میں صرف ایک یہی فیچر متعارف کرایا گیا ہے لیکن اس اپ ڈیٹ کا سائز 110 ایم بی ہے۔
آئی او ایس صارفین وٹس ایپ کے 2.18.80 ورژن کو استعمال کرتے ہوئے یہ نیا فیچر استعمال کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-07-25

More Technology Articles