WhatsApp gets a colorful update to its text statuses feature

WhatsApp Gets A Colorful Update To Its Text Statuses Feature

وٹس ایپ صارفین اب رنگین پس منظر میں ٹیکسٹ سٹیٹس لکھ سکیں گے

آج وٹس ایپ نے ایک نیا فیچر جاری کیا ہے۔ اس نئے فیچر سے وٹس ایپ صارفین رنگین ٹیکسٹ اور رنگین پس منظر میں سٹیٹس لکھ سکتے ہیں۔ یعنی اب صارفین سٹیٹس میں تصاویر یا ویڈیو کی بجائے ٹیکسٹ شیئر کرنا چاہیں تو وہ رنگین ٹیکسٹ اور رنگین پس منظر کے ساتھ ایسا کر سکتےہیں۔
صارفین اب اپنی پسند کا فونٹ اور پس منظر کا رنگ منتخب کر کے ٹیکسٹ سٹیٹس اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس فیچر کی تصاویر دیکھ کر پتا چلتا ہے کہ صارفین اس فیچر سے لنکس بھی شیئر کر سکتےہیں۔ یہ فیچر اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے آج جاری کر دیا جائے گا۔ یہ فیچر وٹس ایپ ویب کلائنٹ استعمال کرنے والے بھی استعمال کر سکیں گے۔
یہ فیچر اُن لوگوں کیے زبردست ہے جو سٹیٹس میں اپنی تصویر شیئر کرنا نہیں چاہتے بلکہ اپنے خیالات کو تحریر کی شکل میں شیئرکرنا چاہتے ہیں۔

WhatsApp gets a colorful update to its text statuses feature
تاریخ اشاعت: 2017-08-22

More Technology Articles