WhatsApp groups can now be set so only admins post

WhatsApp Groups Can Now Be Set So Only Admins Post

وٹس ایپ گروپس میں اب صرف ایڈمنز بھی پوسٹ کر سکیں گے

پچھلے کچھ ماہ سے وٹس ایپ میں نت نئے فنکشنز شامل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔اب وٹس ایپ میں گروپس کے لیے ایک نیا اور زبردست فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ ایک نئی سیٹنگ سے وٹس ایپ گروپ کے ایڈمنز کے سوا کوئی بھی گروپ میں میسج نہیں کر سکے گا۔

(جاری ہے)


یہ فیچر ایسے وٹس ایپ گروپس کے لیے بہترین ہیں، جو صرف اہم اعلانات اور معلومات شیئر کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ یعنی سکولوں، اساتذہ، کمیونٹی سنٹرز اور غیر تجارتی اداروں کے وٹس ایپ گروپس کے لیے یہ فیچر بہترین ہے۔
اس فیچر کو فعال کرنے کے لیے Setting اور پھر Send Messagesمیں آئیں اور یہاں سے Only Admins منتخب کر لیں۔ جلد ہی یہ فیچر ساری دنیا کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2018-07-03

More Technology Articles