WhatsApp hits 5 billion installation mark.

WhatsApp Hits 5 Billion Installation Mark.

وٹس ایپ نے 5 ارب انسٹالیشن کا سنگ میل عبور کر لیا

فیس بک کی ملکیتی ایپلی  کیش  وٹس ایپ  صرف گوگل پلے سٹور سے 5 ارب بار انسٹال کی جا چکی ہے۔ یہ دوسری نان گوگل ایپ ہے، جس نے یہ ہدف حاصل کیا ہے۔
سٹیٹیسٹا کی رپورٹ کے مطابق  وٹس ایپ کو 1.6 ارب بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے ۔ وٹس ایپ نے فیس بک کی ہی دوسری ایپ  میسنجر کی 1.3 ارب انسٹالیشن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
گوگل پلے سٹور کے مطابق جنوبی کوریا  میں وٹس ایپ  کے استعمال میں  بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
یہ اضافہ پچھلے سال کے مقابلے میں 56 فیصد زیادہ  ہے۔

(جاری ہے)


سنسر ٹاور کے تجزیہ کار  نے بتایا کہ  2019 کی دوسری سہ ماہی میں گوگل کے 850 ملین ڈاؤن لوڈز نے فیس بک کے 800 ملین ڈا ؤن لوڈز کو پیچھے چھوڑ دیا۔تاہم فیس بک کے مجموعی ڈاؤن لوڈز  اب بھی گوگل سے زیادہ ہیں۔
اس وقت فیس بک کی ملکیت میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی 5 میں سے 4 ایپس، وٹس ایپ، انسٹا گرام ، فیس بک میسنجر اور فیس بک ہیں۔


ایک رپورٹ کے مطابق اینڈروئیڈ ایپلی کیشن کے انسٹالیشن ہونے والی   تعداد صرف  ڈاؤن لوڈز کو ہی ظاہر نہیں کرتی بلکہ اس میں  مختلف موبائلز میں پہلے سے انسٹال ایپلی کیشنز کی تعداد بھی شامل ہوتی ہے۔
ایک ارب انسٹالیشن کے ہدف کو چھونے والی پہلی نان گوگل ایپ  ٹِک ٹاک ہے،جسے چینی کمپنی بائٹ ڈانس نے بنایا ہے۔
تاریخ اشاعت: 2020-01-20

More Technology Articles