WhatsApp introduces stickers at last

WhatsApp Introduces Stickers At Last

وٹس ایپ نے بھی آخر کار سٹیکرز متعارف کرا دئیے

وٹس ایپ نے کافی تاخیر سے ہی سہی لیکن اپنے میسجنگ پلیٹ فارم پر سٹیکر متعارف کرا دئیے ہیں۔
کمپنی اب تھرڈ پارٹیز کو بھی وٹس ایپ کے لیے نئے سٹیکر پیکس بنانے دے گی۔ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس ڈویلپر اب 512 x 512 پکسل اور 100 کلوبائٹ سے کم سائز میں سٹیکر بنا سکیں گے۔ یہ سٹیکرز ایپلی کیشن کی صورت میں ایپل کے ایپ سٹور اور گوگل پلے سٹور پر دستیاب ہونگے، انسٹال ہونے کے بعد یہ وٹس ایپ سے مربوط ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)


وٹس ایپ میں سٹیکرز استعمال کرنے کے لیے آپ کے پاس ایپلی کیشن کا تازہ ترین ورژن انسٹال ہونا چاہیے۔ اس کے بعد وٹس ایپ کے ایموجی مینو سے سٹیکرز کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ فی الحال یہ آپشن تمام صارفین کے لیے جاری نہیں کیا گیا۔ جن کے پاس یہ فیچر موجود ہے، انہیں بھی فی الحال محدود تعداد میں سٹیکرز نظر آئیں گے۔آنے والے ہفتوں میں یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا اور سٹیکرز کی تعداد بھی کافی زیادہ ہوگی۔ مستقبل میں فیس بک میسنجر کے تمام سٹیکرز بھی وٹس ایپ میں نظر آ سکتے ہیں۔
تاریخ اشاعت: 2018-10-26

More Technology Articles