WhatsApp is reportedly gearing up to support payments in India

WhatsApp Is Reportedly Gearing Up To Support Payments In India

وٹس ایپ نے بھارت میں پیئر ٹو پیئر پے منٹ سپورٹ متعارف کرائے گا

بھارت میں وٹس ایپ کے صارفین کی تعداد 20 کروڑ سے زیادہ ہے۔ اتنی بڑی مارکیٹ کی بنیادی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے وٹس ایپ نے اگلے چھ ماہ میں پیئر ٹو پیئر پے منٹ سروس متعارف کرانے کافیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)


کمپنی آج کل بھارتی حکومت سے اسی حوالے سے بات چیت کر رہی ہے، جس کے بعد وٹس ایپ میں ہی وفاقی طور پر نافذ یونیفائیڈ پے منٹ انٹرفیس(یوپی آئی) کو استعمال میں لاتے ہوئے شریک بنکوں کے درمیان لین دین کو آسان بنایا جائے گا۔


وٹس ایپ نے ایسے افراد کی بھرتی کے لیے اشتہار بھی دئیے ہیں ، جو یو پی آئی ، بھارت کی آدھار کارڈ سکیم اور بھارت انٹرفیس فار منی(بی ایچ آئی ایم) سے واقفیت رکھتے ہوں۔
وٹس ایپ سے پہلے بھارت میں ٹروکالر، پے ٹی ایم، فری چارج اور موبی وک جیسی درجنوں کمپنیاں آسان پے منٹ سلوشنز فراہم کر رہی ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-04-04

More Technology Articles