WhatsApp makes it easier to apply text formatting

WhatsApp Makes It Easier To Apply Text Formatting

وٹس ایپ کے نئے فیچر سے ٹیکسٹ فارمیٹنگ ہوئی اور بھی آسان

وٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے دو نئے فیچر متعارف کرائے ہیں۔ وٹس ایپ صارفین اب بہت آسانی سے فونٹ فارمیٹنگ اور ایموجی سرچ کر سکیں گے، جس کے بعد صارفین کی میسجنگ کی رفتار میں اضافہ ہوگا۔
وٹس ایپ کے یہ نئے فیچر ابھی صرف اینڈروئیڈ صارفین کے لیے جاری کیےگئےہیں۔ آئی او ایس کے لیے یہ فیچر بعد میں جاری کیے جائیں گے۔ کمپنی نے ابھی یہ نہیں بتایا کہ ان فیچر کو آئی او ایس کے لیےکب جاری کیا جائے گا۔

(جاری ہے)


اب سے پہلے اینڈروئیڈ صارفین کو کسی لفظ کو بولڈ کرنے کے لیے (*)اور اٹالک کے لیے (_)استعمال کرنا پڑتا تھا لیکن نئی اپ ڈیٹ سے صارفین کو کسی بھی لفظ لانگ پریس کرنا پڑے گا، جس کے بعد ورڈ فارمیٹنگ کا آپشن سامنے آ جائے گا۔
ورڈ فارمیٹنگ کے علاوہ اینڈروئیڈ پر وٹس ایپ صارفین بہت آسانی سے ایموجیز کو بھی سرچ کر سکیں گے۔ صارفین سرچ آپشن میں کچھ بھی لکھ کر ایموجیز وغیرہ سرچ کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر صارفین سرچ میں catلکھ کر سرچ کریں گے تو متعلقہ ایموجیز سامنے آ جائیں گی۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-05

More Technology Articles