WhatsApp once again extends support for BlackBerry

WhatsApp Once Again Extends Support For BlackBerry

وٹس ایپ نے ایک بار پھر بلیک بیری کے لیے سپورٹ بڑھا دی

وٹس ایپ دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ ایپلی کیشن ہے۔
وٹس ایپ نے پچھلے سال اعلان کیا تھا کہ وہ 2016 کے اختتام تک بہت سے آپریٹنگ سسٹمز کے لیے سپورٹ ختم کر دیں گے۔ جن آپریٹنگ سسٹم سے وٹس ایپ کی سپورٹ ختم کی جاتی تھی اُن میں بلیک بیری 10 اور بلیک بیری آپریٹنگ سسٹم بھی شامل تھے، تاہم وٹس ایپ نے بلیک بیری 10 اور بلیک بیری آپریٹنگ سسٹم کے لیے سپورٹ کو مزید 6 ماہ تک بڑھا دیا تھا۔

وٹس ایپ نے صارفین کے فیڈ بیک کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ بلیک بیری پر وٹس ایپ کو 30 جون 2017 تک سپورٹ کریں گے۔

(جاری ہے)

اب وٹس ایپ نے بلیک بیری 10 اور بلیک بیری آپریٹنگ سسٹم کے لیے اپنی سپورٹ بڑھا دی ہے۔ بلیک بیری کے وٹس ایپ صارفین اب 2017 کے آخر تک اپنے پلیٹ فارم پر وٹس ایپ کو استعمال کر سکیں گے۔
ایک نئی اپ ڈیٹ کے بعد بلیک بیری کے صارفین وٹس ایپ کو 31 دسمبر 2017 تک استعمال کر سکیں گے۔ وٹس ایپ نے پرانے آپریٹنگ سسٹم پر اپنی سپورٹ ختم کرنے کا اعلان اس وجہ سے کیا تھا کہ یہ سسٹم خود کو وٹس ایپ کے تازہ ترین ورژنز کے مطابق اپ ڈیٹ نہیں کر رہے تھے۔
بلیک بیری کے نئے فون Aurora اور KEYone پر اینڈروئیڈ آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہے ، اس لیے اُن پر وٹس ایپ بدستور کام کرتا رہے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-06-20

More Technology Articles