WhatsApp pushes out picture-in-picture mode to all Android users

WhatsApp Pushes Out Picture-in-picture Mode To All Android Users

وٹس ایپ نے پکچر ان پکچر موڈ تمام اینڈروئیڈ صارفین کے لیےجاری کردیا

دو ماہ پہلے وٹس ایپ نے اینڈروئیڈ ایپلی کیشن کے بیٹا ورژن میں  پکچر ان پکچر موڈ شامل کیا تھا۔ اس کے برعکس آئی فون صارفین 2018ء کے شروع سے ہی اس فیچر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔یعنی اینڈروئیڈ صارفین تک پہنچنے میں اس فیچر کو پورا ایک سال لگا ہے۔

(جاری ہے)


چلیں تاخیر سے ہی سہی، یہ فیچر اب اینڈروئیڈ صارفین کے لیے بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ یعنی اب اینڈروئیڈ صارفین بھی وٹس ایپ چیٹ میں یوٹیوب ویڈیو دیکھ سکیں گے۔ اسی طرح صارفین دوستوں کی شیئر کی ہوئی وٹس ایپ اور فیس بک ویڈیوز بھی وٹس ایپ میں ہی دیکھ سکیں گے۔
اب آپ جب بھی وٹس ایپ میں کوئی ویڈیو لنک شیئر کریں تو آپ کے دوست تھرڈ پارٹی ایپ کھولے بغیر اسے وٹس ایپ کے پکچر ان پکچر موڈ میں دیکھ سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2018-12-16

More Technology Articles