WhatsApp rolls out group video calls at last

WhatsApp Rolls Out Group Video Calls At Last

وٹس ایپ نے گروپ ویڈیو کال کا فیچر بھی متعارف کرا دیا

وٹس ایپ نے اپنی میسجنگ سروس کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ اس اپ ڈیٹ سے اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے لیے وٹس ایپ میں گروپ ویڈیو کالز کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ اس فیچر سے صارف دیگر تین صارفین کے ساتھ ویڈیو کال کر سکیں گے۔
اس نئے فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اپ کو پہلے ایک صارف کو ون آن ون ویڈیو کال کرنی پڑے گی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد آپ add participant کا بٹن دبا کر مزید لوگوں کو اس کال میں شامل کر سکیں گے۔ یہ بٹن سکرین کے اوپر دائیں طرف ہوگا۔
وٹس ایپ کا کہنا ہے کہ گروپ کالز بھی عام کالز کی طرح اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہونگی۔
یہ نیا فیچر تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ صارفین وٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرنے کے بعد بھی اس فیچر کو استعمال کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-07-31

More Technology Articles